جاپانی لباس کیمونو: (Kimono)

Posted on at


جاپان کا روایتی لباس کیمونو دیکھنے میں تو بہت جاذب نظر آتا ہے مگر پہننے میں نہایت کمینہ۔ اگر جاپانی خواتین میں تحمل نہ ہوتا تو مجھے یقین ہے کہ وہ یس لباس کو پہننے کا تردد نہ کرتیں،،، ، کیونکہ اس ہوائی دور میں بھی یس لباس کو پنییے اود بننے سنورنے میں گھنٹوں لگتے ہیں البتہ اتر آسانی سے جاتا ہے۔ پھر مصیبت یہ ہے کی کنورای لڑکیوں کے لۓ اور کیمونو ہیوتا ہے اور شادی شدہ عورتوں کے لیے اور۔ شادی بیاہ کے لیے مختلف کیمونو ہوتا ہے اور پارٹیوں کے لیے مختلف۔ غرض یہ کہ یہ لباس ایک اچھی خاصی سائنس بن گیا ہے۔ پھر اس کو پہن کر اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کے مختلف آداب بھی ہیں اور انداز بھی۔ بروکیڈ، اور سٹین کے خوش رنگ ڈیزائنوں والا یہ لباس ظاہر تو ایک گاؤن نما ہوتا ہے جسے اوڑھ کر کمر کے اردگرد یسے کپڑے کی ایک چوڑی پٹی باندھ لی جاتی ہے،

مگر یہ اتنا آسان نسخہ نہیں ہوتا۔ کیونکہ پاؤں کے سلیپر سے سر کی سجاوٹ تک اور ہاتھ کے پنکھے سے اوڑھنے کی چھتری تک ہر چیز میں ایک رشتہ ہوتا ہے اور جس خوش اسلوبی سے یہ رشتہ جوڑا جاتا ہے وہ ہی کیمونو کا روایتی حسن ہے۔ البتہ جو کیمونو ہوٹل والے اپنے گاہکوں کے لیے کمروں میں رکھتے ہیں وہ سوتی کپڑے کے بلکل سادہ گاؤن ہوتے ہیں، جنہیں اوڑھ کر کپڑے کی پلیٹ سے باندھ لیا جاتا ہے۔ مگر وہ پہن کر آپ کمرے اور غسل خانے تک ہی محدود ہو جاتے ہیں۔ شاپنگ یا سیر وغیرہ کے لیے نہیں۔

(سفر تین درویشوں کا ، محمد اختر)



About the author

Noor-e-Harram

i am nor-e-harram from Pakistan. doing BBA from virtual University of Pakistan. Filmannex is good platform for me to work at home........

Subscribe 0
160