کارڈ بورڈ کی کُرسی جس پر سولہ افراد آرام سے بیٹھ سکتے ہیں

Posted on at


اگر ہمارے گھر بیک وقت بہت سارے دوست کسی اطلاع کے بغیر ہمارے گھر آ جائیں تو ہمارے گھر میں مناسب تعداد کی کرسیاں نہیںشرمندگی ہوتیں اور  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیئے ہمارے پاس اگر فلیکسیبل کرسی موجود ہو تو پھر پریشانی نہیں ہوگی۔ یہ کار آمد اور شاندار کرسی تقریباً مکمل طور پر ری سائیکل شدہ گتے اور ری سائیکل شدہ لکڑی کے برادے سے بنائی گئی ہے۔ اس قسم کی ایک کرسی کو کھینچ کر اتنا لمبا کیا جاسکتا ہے کہ اس پر سولہ افراد آرام سے بیٹھ سکیں۔



پہلی نظر میں ’فلیکس ایبل لوچیئر‘ بلکل سادہ نظر آتی ہے لیکن جب آپ یہ دیکھ لیں گے کہ یہ کتنی تیزی اور آسانی کے ساتھ پھیلائی اور سمیٹی جاسکتی ہے



تو آپ اس کی تعریف کیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ تہہ ہو جانے والی ساز ’اکارڈین‘ کی طرح اس کرسی کے ڈھانچے کو بے شمار صورتوں میں لمبائیوں میں ڈھالا جا سکتا ہے اور اس کی مضبوط سطح پر کسی اندیشے کے بغیر بیٹھا جا سکتا ہے۔ اس کی لمبائی کو اور صورت کو تبدیل کرنے کے لیئے بس آپ کو اس کا ایک سرا پکڑ کر اس طرح کھینچنا ہو گا جیسے اکارڈین بجانے کے لیئے کھینچا جاتا ہے۔ اگر آپ اس کرسی کی کار کردگی کی ویڈیو دیکھیں تو بڑی مشکل سے لوگوں کو یقین آئے گا کہ اتنی زبردست لچک اور مختلف صورتوں میں ڈھل جانے والی یہ کرسی ری سائیکلڈ کارڈ بورڈ سے تیار کی گئی ہے



۔ یہ بات بھی بہت حیران کن ہے کے گتے سے بنائی کئی یہ کرسی سولہ افراد کا بوجھ برداشت کر سکتی ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ان لوگوں کا جسمانی وزن اس کرسی میں شامل سینکڑوں خانوں میں برابر تقسیم ہو جاتا ہے۔ یہ کرسی اگر چہ اتنی مضبوط ہے کہ تمام افراد کا وزن برداشت کر لے لیکن یہ کرسی غیر متوازی وزن برداشت نہیں کر سکتی



۔ اس لیئے آپ اپنے بچوں کو اس پر کودنے کو ہرگز اجازت نہ دیں۔ اس کرسی کو نہ تو آپ گھر سے باہر استعمال کر سکتے ہیں اور نہ ہی آگ کے قریب اس کو رکھ سکتے ہیں۔



About the author

160