میرے موٹر سائیکل کی دکھ بھری داستان

Posted on at


آج سے کچھ عرصہ پہلے کی ہی بات ہے جب میرے پاس ایک بہت ہی اچھا موٹر سائیکل تھا ہونڈا سیونٹی وو موٹر سائیکل مجھے بہت ہی پسند تھا اور گھر کے سارے کام میں اسی پر کرتا تھا صبح سویرے میں اس موٹر سائیکل پر گھومنے چلا جاتا تھا اور کافی ٹائم تک گھومتا رہتا تھا

جب میرے کام کا وقت ہوتا تھا تو میں اسے گھر میں کھڑا کر کے اسکول چلا جاتا تھا اور اسکول میں کام جب ختم کرتا تو چھٹی ہونے کے بعد میں گھر واپس آ جایا اور گھر میں کھانا کھانے کے بعد تھوڑا آرام کرتا اور گھر میں جو چاہیے ہوتا تھا وو لا کر دے دیتا تھا اور اس کے بعد میں اپنے بیٹے کو لے کر کبھی ہری پور چلا جاتا تھا یا کبھی کبھی ڈیم پر اور خوب مزہ اتا تھا

اور اس موٹر سائیکل میں پٹرول کا خرچہ بھی بہت ہی کم تھا اور دیکھنے والا اس موٹر سائیکل کو بہت ہی زیادہ پسند کرتا تھا گھر میں کوئی بھی مسلہ ہوتا یا کوئی بھی بیمار ہو جاتا تھا تو اسی موٹر سائیکل پر لے جاتا تھا کہتے ہیں کہ پورانی چیز انسان کو کبھی نہیں بھولتی وو موٹر سائیکل میرے لئے کسی خزانے سے کم نہیں تھا میں اس پر گھر کے سارے کام بھی کرتا تھا اور اس کا خیال بھی رکھتا تھا جب بھی کسی دور جگہ سے میری واپسی ہوتی تھی تو میں اسے خوب پالش کرتا اسے دھوتا اور گھر میں کھڑا کر دیتا تھا

ایک دن ہوا ایسا کہ میں گھر کا کچھ سامان لے کر آیا اور میں نے اپنا موٹر سائیکل اس دن گھر میں کھڑا کرنے کے بجاۓ بھر ہی گلی میں کھڑا کر دیا کیوں کہ مجھے گھر کا سامان دے کر ہریپور جانا تھا اور کسی دوست کے ساتھ کام تھا بہت ضروری میں نے جب گھر میں سامان رکھا تو جب بھر نکلا پتا ہی نہیں چلا میرا موٹر سائیکل کون لے گیا زمین کھا گیی یا آسمان نگل گیا اور مجھے یقین نہیں ہو رہا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ میں نے بھر گلی میں موٹر سائیکل کھڑا کیا ہی نہیں میں نے بھاگ کر گھر میں دیکھا گھر میں بھی نہیں تھا اور دوبارہ گلی میں نکلا ادھر ادھر دیکھا لیکن کہیں بھی نہیں ملا اور وو چوری ہو چکا تھا ،اور میرے پیروں میں سے جیسے زمین ہی نکل گیی ہو وو موٹر سائیکل آج بھی میں نہیں بھول سکتا اور نہ کبھی بھول پاؤنگا کیوں کہ جو چیز اپکا ساتھ ہمیشہ دے اس کو بھولنا نہ ممکن ہو جاتا ہے اس موٹر سائیکل نے بھی میرا بہت ساتھ دیا ہر جگہ ہر لمحہ اور میں اسے کبھی نہیں بھول سکتا<



About the author

160