میرا بہترین دوست اور اس کی انوکھی کہانی

Posted on at


میں آج جس موضوع پے بات کر رہا ہوں مجہے سوچ کے بھی ہنسی آ رہی ہے کہ اس بھی ہوتا ہے کیا کبھی. جی تو بات کچھ اس طرح سے ہے کے پہلے تو آپ کو میرے دوست کے بارے میں تھوڑا سا بتا دوں . میرا کلاس فیلو اور میرا بیسٹ فرینڈ جس کا نام ہے امتیاز حسین میں انھیں پیار سے شاہ جی کہ کر پکارتا ہوں کیوں کہ وہ ہیں بھی شاہ تو اسی لئے . وہ میرے کلاس فیلو کے علاوہ میرے روم میں بھی میرے ساتھ ہی ہوتے ہیں



تو جی بات کچھ اس طرح سے ہے کہ انھیں کچھ دنوں سے پیار کا بھوت چڑ گیا ہے . جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کو کس سے پیار ہے کوئی ہمیں بھی پتا چلے . تو وہ کہتے ہیں کے مجھے خود بھی پتا نہیں ہے بس کوئی انجان چہرہ ہے جو انھیں اچھا لگ گیا ہے . شاید کہ ایک بار انھیں یونیورسٹی میں کہیں کوئی نظر آی تھی



اس کے بعد وہ اس طرح غائب ہو گئی جیسے کبھی ہو ہی نہ . میں نے تو کافی بار کہا ہے شاہ جی سے وہ آپ کا وہم ہو گا لیکن ان کی زد ہے کہ اسے تلاش کر کے ہی راہیں گے .


اب جب بھی ہم یونیورسٹی داخل ہوتے ہیں تو وہ ادھر ادھر نظر گھومنا شروع کر دیتے ہیں جیسا کوئی بھیڑ میں اپنے بچے کو تلاش کرتا ہے لیکن میرے خیال سے میں بات کچھ زیادہ مذاق میں لے جا رہا ہوں جب کہ وہ اس سلسلے میں بہت سیریس ہیں



بس میں تو اتنا کر سکتا ہوں کہ ان کے ساتھ اس کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کروں اور ساتھ میں ان کے لئے دوعا بھی کروں اور ساتھ میں آپ سب کو بھی ایسا کرنے کے لئے کہوں اور بس مہربانی کر کہ کوئی بھی یہ سب پڑھنے کے بعد ہنسے گا نہیں کیوں کہ سب کے حصے کا میں ہنس چکا ہوں .



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160