چکنائی کھانا ترک نہ کیجیے

Posted on at


 


ایسے افراد کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے، جو پروٹین زیادہ کھانا چاہتے ہیں اور چکنائی سے منہ موڑ رہے ہیں. بہت سے مریض چکنائی سے اس قدر اجتناب کرتے ہیں کہ اس کی تھوڑی سے مقدار بھی حلق سے نیچے نہیں اترنے دیتے


ایک مثال لیجیے، اگر ایک مریضہ اپنا وزن گھٹانا چاہتی ہے، تو وہ سوچے گی کہ اس کے بہت سی دوست چکنائی کھانے سے پرہیز کرتی ہیں، تو کیا وہ اب اس طریقے کو اپنا سکتی ہیں؟



ایسے اوربلکہ سارے مریضوں کو ایک ہی اچھے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے. ہمیشہ یاد رکھیے

اگر آپ کو پیٹ بڑھنے کی شکایت ہے تو چکنائی کھانا بلکل ترک نہ کیجیے. ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی غذا میں توازن پیدا کیجیے. مچھلی، مرغی، کم چکنائی والا دودھ، دہی، پنیر، سبزیاں، پھل، پھلیاں اور بھوسی کھائیے 


صرف ان مریضاؤں کا یہ حال نہیں ہے، میرے ایک عزیز کی شریک حیات جو کہ جوڑوں کی سوزش میں مبتلا تھیں. ان کے معالج نے انھیں مشورہ دیا کہ اگر وہ روغنی غذا نہ کھائیں تو ان کی تکلیف رفع ہو جاۓ گی. انہوں نے معالج کی ہدایت پر جب عمل کیا تو نہ صرف انکی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا، بلکہ ان کے جسم میں حیاتین د کی بھی کمی ہو گئی، اس لئے کہ یہ حیاتین دودھ اور مچھلی میں ہوتی ہے، ان میں چکنائی بھی ہوتی ہے، جس کی بناء پر وہ انھیں کھانا ترک کر چکی تھیں



بہت سے افراد اس حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں کہ چکنائی بھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے. اس سے ہڈیاں اور اعصاب مضبوط رہتے ہیں. اس کے علاوہ چکنائی دل کو تقویت دیتی ہے. چکنائی کے فرق کو سمجھنا بہرحال ہمارے لئے ضروری ہے. چکنائی "خراب" بھی ہوتی ہے اور چکنائی "اچھی" بھی ہوتی ہے


وہ چکنائی جو دودھ اور دودھ کی مصنوعات سے حاصل ہوتی ہیں، وہ مارجرین اور گھی کہلاتی ہیں. یہ چکنائی دل کی بیماریاں پیدا کرتی ہے. اس کے علاوہ سرخ گوشت کی چکنائی بھی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے. اس سے سرطان، جوڑوں کا درد اور سوزش بھی ہو جاتی ہے



اس کی نسبت وہ چکنائی جو ہمیں سبزیوں اور مچھلیوں سے حاصل ہوتی ہے، وہ ہمارے لئے فائدے مند ہے، خاص طور پر مچھلی میں پاۓ جانی والی چکنائی اومیگا ٣  جو مانع تکسید ہوتی ہے اور جسم کے زہریلے مادوں کو ختم کرتی ہے. شریانوں میں خراب چکنائی کو جمنے نہیں دیتی. بلڈ پریشر کو اعتدال پر رکھتی ہے. مجموعی طور پر یہ ہماری صحت کے لئے مفید ہے


صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم چکنائی ترک نہ کریں، بلکہ "اچھی چکنائی" مناسب مقدار میں کھائیں  



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160