خون کی کمی کو مذاق نہ سمجھیے

Posted on at


 


قلّت الدم کا مفہوم ہے خون میں سرخ ذرّات کی کمی، اس بیماری کو ساری دنیا کے معالج صحیح طور پر سمج نہیں پاتے یا اس کی سنگینی کو نظر انداز کر دیتے ہیں. جب آپ اس بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں تو آپ شدید تھکن محسوس کرتے ہیں اور بدمزاجی کی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے. قلّت الدم اسی وقت ہوتی ہے جب آپ کے جسم میں سرخ ہیموگلوبن (سرخ ذرّات) کسی بھی بناء پر کم ہونے لگتے ہیں اور ان کی تعداد نارمل نہیں رہتی. خون کے سرخ ذرّات آکسیجن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں. اگر آپ کی خوراک میں فولاد کی کمی ہو گی تو آپ کا جسم مطلوبہ مقدار میں ہیموگلوبن نہیں بنا سکے گا. خون میں سرخ ذرّات کی کمی کسی بھی عمر کے حصّے میں ہو سکتی ہے، لیکن خاص حالتوں میں بھی اسکی کمی واقع ہو جاتی ہے



جب خواتین حاملہ ہوں یا آپ صرف اور صرف سبزیوں پر گزارا کر رہے ہوں تو خون میں سرخ ذرّات کم ہونے لگتے ہیں. غیر صحت بخش غذائی کھانے سے بھی آپ کے خون میں سرخ ذرّات کی کمی ہو سکتی ہے


غذا


غذا میں جب فولاد کی کمی ہو تو جسم میں سرخ ذرّات کم ہونے لگتے ہیں. اس کے علاوہ اگر حادثاتی طور پر خون ضائع ہو جاۓ یا پھر خواتین کو ایام کے دنوں میں خون زیادہ مقدار میں خارج ہو جاۓ تو یہ تکلیف ہو سکتی ہے. اس قسم کا قلّت الدم غذا میں تبدیلی کر کے ختم کیا جا سکتا ہے



ماحولیاتی اثر


خون کے سرخ ذرّات میں کمی جراثیم، زہریلے مادوں، کیمیائی اثرات یا غلط ادویہ کھانے سے بھی ہو سکتی ہے. یہ چیزیں جسم میں صحت مند خون نہیں بننے دیتیں. اس ماحولیاتی اثر یا درج بالا چیزوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے ادویہ سے علاج کیا جاتا ہے. دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مریض کی ہڈیوں کا گودا تبدیل کر دیا جاتا ہے



موروثی


خون کے سرخ ذرّات میں کمی موروثی اثرات کی بناء پر بھی ہو سکتی ہے. اس صورتحال میں بھی ہمارے جسم میں صحت مند خون نہیں بنتا. اس کا علاج درج بالا طریقوں سے بھی کیا جا سکتا ہے



فولاد کھایئے


اپنی غذا میں فولاد میں اضافہ کرنے کے لئے آپ اس کے ضمیمے کھائیں. یہ ضمیمے سستے ہوتے ہیں اور انھیں کھانا آسان ہوتا ہے. صرف ادویہ پر انحصار نہ کیجیے بلکہ ایسی غذائیں کھائیے جن میں فولاد شامل ہوں. ایسی دواؤں سے اجتناب کیجیے، جو آپ کے جسم میں فولاد جذب نہ ہونے دیں



فولاد حاصل کرنے کا سب سے اچھا ذریعہ بغیر چربی والا سرخ گوشت ہے. اس کے علاوہ انڈے کی زردی، سیاہ ٹرکی (بڑی مرغی) کا گوشت، مرغی کے سینے کا بغیر جلد والا گوشت اور ٹیونا مچھلی بھی کہانی چاہیئے. آپ جگر، گردہ اور دوسرے عضلات بھی کھا سکتے ہیں. یہ فولاد کی کمی کو پورا کرتے ہیں، لیکن ان میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے. اس لئے تھوڑا احتیاط کیجیے


ہرے پتّوں والی سبزیاں


جو افراد فولاد کی کمی کا شکار ہوتے ہیں انھیں معالج پالک کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، مگر فولاد حاصل کرنے کا ذریعہ صرف پالک ہی نہیں ہوتی، دوسری ہری بھری  سبزیاں بھی فولاد فراہم کرتی ہیں، مثلاً پھلیاں وغیرہ. اس کے علاوہ مونگ پھلی کا مکھن، جئی کے آٹے کا کیک یا دلیہ، ثابت اناج، سوکھا آلوچہ، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیج بھی فراہم کرتے ہیں



حیاتین ج بھی اہم ہے


یہ یاد رکھیے کہ جب بھی آپ کوئی ایسی غذا کھائیں جس میں فولاد ہو تو اس کے ساتھ حیاتین ج بھی کھائیں، اس لئے کہ حیاتین ج فولاد کو آپ کے جسم میں ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے. حیاتین ج حاصل کرنا بےحد آسان ہے. اگر آپ کھانے کے ساتھ ایک گلاس ٹماٹر کا رس یا نارنجی کا رس پئیں گے تو حیاتین ج کی مناسب مقدار مل جاۓ گی. بھنا ہوا ایک آلو اور کچھ بروکولی اور بغیر چربی کا گوشت کھانے سے آپ کو فولاد اور حیاتین ج کی اچھی مقدار حاصل ہو جاۓ گی



چاۓ اور کافی کو نظر انداز کیجیے


ان ساری باتوں کے علاوہ اپنے ناشتے سے چاۓ اور کافی کو خارج کر دیجیے. کافی اور چاۓ میں ایک جزو ٹینن ہوتا ہے جو فولاد کے اثرات آپ تک نہیں پہنچنے دیتا. یہ ان اثرات کو زائل کرتا ہے. تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بہت زیادہ چاۓ پینے سے خون میں سرخ ذرّات کی کمی ہو جاتی ہے. چاۓ آپ کے جسم کی فولاد جذب کرنے کی صلاحیت کو ٩٥ فیصد تک گھٹا دیتی ہے. آپ فولاد میں اضافہ کرنے والی چیزیں کھاتے رہیں، مگر پھر ان کا اثر آپ کے جسم پر نہیں ہوتا. اگر آپ کو ناشتے  کے بعد چاۓ یا کافی کی طلب محسوس ہوتی ہے تو اتنی احتیاط کریں کہ ناشتے کے فوراً بعد چاۓ یا کافی نہ پئیں، ایک گھنٹہ ٹھہر کر پی لیں



 ============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160