حقیقی خوشی کیا ہے ؟

Posted on at


شاید ہی ایسا دنیا میں کوئی شخص ہو جو خوش نہ رہنا چاہتا ہو جب کے ہر شخص دنیا کا ایسا نہیں ہو گا جو خوش نہ رہنا چاہتا ہو چاہی وہ خوشی کسی بھی قسم کی ہو کیسے بھی ہو وہ ہر حال میں اس میں خوش رہنا چاہتا ہو گا پھر خوشی بھی ہر انسان کے لئے مختلف ہوتی ہے کسی کو اس بات میں خوشی ہوتی ہے کے اس کے پاس ڈھیر ساری دولت جمع ہو تو کسی کو اس بات میں خوشی حاصل ہوتی ہو گی کے اس کے پاس ایک گاڑی ہو ایک خوبصورت گھر ہو جس میں بیوی ہو بچے ہوں اور وہ اپنی ساری زندگی ان کے ساتھ گزار دے . یعنی کے ہر شخص کے لئے خوشی کا ذریعہ اور ہے کسی کو کسی بات میں خوشی ملتی ہے تو کسی کو کس بات میں لیکن چاہت سب کی ایک ہی ہے کے خوش رہنا ہے .

لیکن اگر دیکھا جائے آخر یہ خوشی ہے کیا کیوں ضروری ہے اس کا مطلب کیا ہے ؟ اور سب سے اہم حقیقی خوشی کیا ہے ؟ اصل میں خوشی کا تعلق انسان کی ذہنیت یعنی کے اس کی سوچ پر ہوتا ہے انسان بس اسی حال میں خوش رہ سکتا ہے جب تک اس کا زہن منفی سوچ سے دور رہتا ہے لیکن اس خوشی کے بہت سے فائدے بھی ہیں جس میں ایک سب سے بڑا اس کی صحت تندرستی ، پریشانی سے بچاؤ اسی قسم کی ہر چیز سے وہ بچا ہوتا ہے اس میں قربانی اور ایثار کا جذبہ بھی ان لوگوں سے زیادہ ہو گا جو خوش نہیں رھتے . ایک بات سب سے اہم کے ہم ، میں یا آپ کبھی بھی پیسے سے خوشی نہیں خرید سکتے کیوں کے انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد بچنے والا پیسا کا کوئی تعلق نہیں ہوتا انسان کی خوشی سے یعنی کے ہمیں پیسا خوشی نہیں دیتا .

لیکن اب اگر ہم دیکھیں یا بات کریں کے حقیقی خوشی کیا ہے تو ان سب میں سے جو میں باتیں پہلے کر چکا ہوں ان میں سے کہیں بھی حقیقی خوشی نہیں ہے سب کی سب دنیاوی ہیں کچھ وقت کے بعد ختم ہو جانے والی . حقیقت میں تو خوشی کا مطلب ہے خوشی نام ہے سکون قلب کا یعنی کے جب انسان کا دل سکون محسوس کرے اسے حقیقت میں خوشی محسوس ہو گی اور خوشی ہے نام گناہ سے ثواب کی طرف لوٹ آنے کا کہ انسان برائی کا راستہ چھوڑ کر نیکی کی طرف لوٹ آۓ. اسے کہتے ہیں حقیقی خوشی ، سچی خوشی . اور یہ خوشی ور کسی طرح نہیں بلکہ اپنی جان دوسروں کے لئے قربان کر دینے سے ملتی ہے . اصل میں خوشی اسے ہی کہتے ہیں

If you have missed any of my previous articles, you can find them on my personal page:http://www.filmannex.com/usman-ali

Please follow me on Twitter @Usmanali7255, connect on Facebook at Usman ali and subscribe to my page. :-)

Written By : USMAN ALI

 

 



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160