اخروٹ

Posted on at



اخروٹ ایک درخت کا پھل ہے۔ یہ ایک ایسا درخت ہے جسکے پتے خزاں کے موسم کی طرح جھڑتے ہیں اور انکی جگہ نئے پتے آتے ہیں۔ اخروٹ کے درخت کا پھل سبز رنگ کا ہوتا یے۔جسکے اندر ایک سخت خول ہوتا اور اسکے اندر میوں میں میں کھائے جانے والی گری نکلتی ہیں اور اس ہی کے ساتھ ایک باریک چھلکا ہوتا ہے جوکہ کھایا نہیں جاتا۔


اخروٹ میں پوٹاشیم کی مقدار وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اخروٹ سے بنائے ہوئے تیل کا استعمال زیادہ تر لوگ سلاد اور سبزیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اسکے تیل کا استعمال تکالیف میں بھی کیا جاتا ہے، جیسا کہ پیٹ کے امراض، قبض، کھانا ہضم نہ ہونا، گیس کا اخراج نہ ہونا اور جسم میں سےتھکاوٹ اور کمزوری دوڑ کرنے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہیں۔ جسمانی اعضا کو طاقتور بنانے کے لئیے بھی اخروٹ کا تیل استعمال کرتے ہے۔ بیماری کے دوران کمزوری کو دور کرنے کے لئیے اخروٹ کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔


اخروٹ کے سبز چھلکے سے دانت صاف کرنے سے دانت اور مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ اخروٹ چھلکے سے دانتوں میں ہونے والے امراض کو بھی فائدہ ہوتا ہے، جیسا کہ دانتوں میں سے خون نکلنا اور مسوڑوں کا سوجنا وغیرہ۔ پچھلے زمانے میں بزرگ لوگ جوڑوں کے درد کے لئیے اخروٹ کے چھلکے کا استعمال کرتے تھے لیکن آج اس کے استعمال میں کمی ہو گئی ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ بازاری ادویات کو اہمیت دیتے ہیں۔ اخروٹ کی چھال سے بنا ہوا ٹنکچر زخم ٹھیک کرنے استعمال کرتے ہیں۔ پرانے زمانے کے لوگ کیڑے مکوڑے بھگانے کے لئیے اخروٹ کے پتوں کا استعمال کرتے تھے، لیکن آج کے ماڈرن زمانے میں کوپیکس وغیرہ استعمال کیا جاتا ہیں۔ اخروٹ کی چھال کا استعمال دودھ پیلانے والی خواتین کو کم کرنا چاہیے کیونکہ اس سے دودھ میں کمی ہوتی ہے۔


اخروٹ کے مغزز کا استعمال سینے میں جلن اور دست میں کیا جاتا ہے۔ اخروٹ کا استعمال زیادہ تر سردیوں میں کیا جاتا ہے۔ کیونکہ سردیوں میں میوے جات زیادہ کھائے جاتے ہیں اور اخروٹ بھی میوں کا ایک اہم جزو ہے۔ اخروٹ کا حلوہ بھی بیت شوق سے کھایا جاتا ہے، اس کو میٹھائیوںمیں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اخروٹ کا حلوہ طالب علموں کو دینا چاہیے کیونکہ اس سے دماغ کو طاقت ملتی ہے اور حافظہ تیز ہوتا ہے۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160