ہیری پوٹر پر نئی کتاب - جے.کے. رولنگ ہیری کو ایک بالغ کے روب میں پیش کرتے ہوئے

Posted on at

This post is also available in:

جے.کے.رولنگ - ہیری پوٹر ٣٤ سال کا ہو گیا

(تصویر بذریعہ ووکس ڈاٹ کوم)

ہیری پوٹر اور جے.کے.رولنگ کے مداحوں نے شاید وہ کہانی پڑھ لی ہو گی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیری پوٹر اب ٣٤ سال کا جوان ہو گیا ہے. منگل، ٨ جولائی ٢٠١٤ میں رولنگ نے ایک کہانی شایع کی ہے جس میں تفصیل سے سب کرداروں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو کہ پچھلی شایع شدہ کتابی سیریز میں نمایاں تھے. مزید کہانی جاننے کے لیے رولنگ کی مداحوں کی ویب سائٹ پوٹر مور ڈاٹ کوم استعمال کریں.

ستم ظریفی یہ ہے کہ کہانی کی بنیاد موجودہ عالمی واقعات پر مشتمل ہے، خاص طور پر ورلڈ کپ پر. کہانی قویڈ ڈچ ورلڈ کپ سے شروع ہوتی ہے جہاں ہیری پوٹر، رون ویزلی اور ہرمیوں گرانگر جو "مشہور ترین جادوگروں" کے طور پر دکھایا گیا ہے. پڑھنے والے جو جلد ہی محسوس ہو جاتا ہے کہ ہیری اب ٣٤ سال کا ہو چکا ہے، ابھی تک ویسے ہی عینک استعمال کرتا ہے جیسا کہ وہ بچپن میں کرتا تھا. وہ ابھی تک وولڈے مورٹ کے ساتھ جھڑپوں کے لیے مشہور ہے اور مقابل کے طور پر ایک مختلف کردار کے طور پر جانا جاتا ہے. ہیری ابھی تک رون کی بہن گننی کے ساتھ شادی شدہ ہے اور ٢ بچے بھی ہیں.

رون ویزلی ابھی تک ہرمیوں کے ساتھ شادی شدہ ہے اور ان کے بھی ٢ بچے ہیں. ہرمیوں کی شخصیت اب بھی تلمساتی ہے اور وزارت جادوگری تک پہنچنے کے لیے اس نے خود کو کامیاب کر لیا ہے. مگر رون نے وزارت جادوگری سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ اپنے بھائی جارج کے ساتھ مل کر اپنے خاندانی کاروبار کی دیکھ بھال کر سکے. کہانی میں تمام ٣ کرداروں کا حوالہ دیا گیا ہے - ہرمیوں، رون اور ہیری، جبکہ عمر کے ساتھ ان کی شخصیت کا بدلاؤ بھی واضح دکھائی دے رہا ہے

میں ساری کہانی کو مزید طول دے کر تباہ نہیں کرنا چاہتا. مزید جاننے کے لیے مداحوں کی ویب سائٹ پوٹر مور ڈاٹ کوم پر جائیں. وہاں جا کر آپ ہیری اور اس کے دوستوں کے بارے میں کہانی میں دیے گے مزید اپ ڈیٹ تک خود رسائی حاصل کر سکتے ہیں. پڑھنے کے لیے شکریہ! مجھے امید ہے کہ آپ نے پسند کیا ہو گا. میں نئی شایع شدہ کتابوں پر خبریں پوسٹ کرتا رہوں گا' اور فلموں پر بھی جو اس موضوع پر بنیں گی. اگر آپ کے پاس کوئی مشورہ ہے یا چاہتے ہیں کہ میں کسی خاص فلم پر جائزہ پیش کروں، کسی  کتاب یا آرٹیکل پر، تو براہ مہربانی فلم اینکس پر مجھ سے رابطہ کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں. شکریہ-١

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160