""کھانسی""

Posted on at



کھانسی خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ حلق،پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں پر اثر ڈالنے والی بہت سی مختلف بیماریوں کی ایک علامت ہے۔نیچے کی جدول میں مختلف قسم کی کھانسیاں پیدا کرنے والی بیماریاں بتائی گئی ہیں ۔


1۔خشک کھانسی جس میں بلغم نہ ہو یا بہت کم ہو،نزلہ زکام یا فلو سے،پیٹ کے کیڑوں سے(جب پھیپھڑوں سے گزریں)،خسرہ سے تمباکو پینے والوں کی کھانسی تمباکو پینے سے ۔


۔ کھانسی جس میں بلغم کم یا زیادہ ہو،سانس کی نالیوں کا ورم یعنی برونکائٹس سے ،نمونیا سے،دمہ سے ،تمباکو پینے والوں کی کھانسی خاص طور پر صبح بستر سے اٹھتے وقت۔


۔ کھانسی جس میں کھراہٹ ہو اور سانس لینے میں مشکل پیش آئے۔دمہ سے،کھالی کھانسی ،خناق،دل کا مرض،حلق میں کوئی چیز پھنس جانا۔


۔مزمن یعنی پرانی یا مستقل کھانسی،تپ دق،تمباکو پینے والے یا کان کن کی کھانسی،دمہ(بابار حملہ)مزمن یا پرانی کھانسی کی نالیوں کی سوجن یعنی برونکائٹس نفاخ۔



۔ کھانسی کے ساتھ خون آنا،تپ دق سے نمونیا(پیلاہرا یا خون والا بلغم)پیٹ کے کیڑوں کا شدید انفیکشن ،پھیپھڑوں یا حلق کا سرطان یعنی کینسر۔


کھانسی سانس کے نظام کو صاف رکھنے اور بلغم نکالنے اور حلق اور پھیپھڑوں سے جراثیم نکالنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے جو جسم خود ہی استعمال کرتا ہے ۔ اس لئے اگر کھانسی کے ساتھ پیپ والا بلغم نکلے تو کھانسی روکنے کی دوا نہ کھائیے بلکہ بلغم کو نرم اور ڈھیلا کرکے نکالنے کی کوئی تد بیر کریں ۔


بلغم کو نرم اور ڈھیلا کرنے اور ہر قسم کی کھانسی دور کرنے کے لیے خوب پانی پیئں ،یہ ہر دوا سے بہتر علاج ہے ۔


پانی کی بھاپ میں سانس لیں۔کسی کرسی پر بیٹھ کر آگے خوب تیز گرم پانی کی بالٹی رکھ لیں اور اوپر سے چادر اس طرح اوڑھ لیں کہ سر اور بالٹی دونوں کو ڈھانپ لے اور بھاپ کو ادھر ادھر نکلے نہ دے۔پندرہ منٹ تک بھاپ میں خوب گہرے سانس لیں،یہ عمل دن میں کئی مرتبہ کریں ۔


معلوم کرنے کی کوشش کریں کی کھانسی کس بیماری کی وجہ سے ہے اور اس بیماری کا علاج کریں ۔ اگر کھانسی عرصے تک رہے اور اس کے ساتھ خون ،پیپ یا بدبو اور بلغم نکلے یا اگر مریض کا وزن مسلسل کم ہورہا ہو اور سانس لینے میں باربار مشکل ہوتی ہو تو ڈاکٹر کو بتائیں۔کھانسی جیسی بھی ہو جس قسم کی بھی ہو،تمباکو نوشی نہ کریں،تمباکو نوشی سے پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160