اب تو ہاسٹل کے کمرے میں جانے کا سوال ہی نہیں تھااس لیئے ہم نے اپنے قدم لان کی طرف موڑ لیئے اور پھر سے وہی پریڈ شروع یعنی ہم دم کے بغیر آگے آگے اور بلی اپنی دم ہلاتے ہمارے پیچھے چہل قدمی کر رہی تھی۔ اب ہم لان میں چکر بھی کاٹ رہے تھے
اور ساتھ میں اس بلا کے چھٹکارے کے بارے میں بھی سوچ رہے تھےہم اسے اپنے ساتھ لیئے لان کے کونے میں پڑے ڈسٹ بن کی طرف بڑھ گئے اور اس کا منہ کھول کر بلی کی طرف کر دیا۔جس میں رات کا بچا کھچا کھانا پڑا تھا۔بلی کو بھی گویا اپنی پسند کا سامان مل گیا اور کچھ دیر کے لیئے اس نے ہم پر سے نظریں ہٹا کر ڈسٹ بن کو دیکھنا شروع کر دیاہم نے اپنے کمرے کی طرف دوڑ لگا دی اور کالج جانے کے لیئے تیاری شروع کر دی اپنی تیاری کر کے ہم ایک ہاتھ میں بیگ لیئے دوسرے ہاتھ میں تالا اور دیفرینشیئل جیومیٹری کی بک تھامے اپنے روم میٹ سمیت روم سے نکلے اور بس کی طرف روانہ ہو گئے۔
کالج پہنچتے ہی ہم کالج کے ہنگاموں میں اتنے الجھ گئے کہ بلی کا خیال ہی ذہن سے نکل گیا اور جب ہم دوپہر کو واپس ہاسٹل آۓ تو سب سے پہلے ہم نے پورا ہاسٹل بلی کی تلاش میں چھان مارا مگر وہ ہمیں کہیں نہیں ملی سو ہم مایوس ہو کر اپنے کمرے میں چلے آۓ