شہد پارٹ 1

Posted on at



گرمی دانے یا پھنسی نکلنے کی صورت میں اگر شہد لگایا جائے تو اس سے بھی شفاء ملتی ہے۔ اگر جسمانی کمزوری یا تھکن ہو تو دودھ میں شہد ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ شہد بہترین دوا اور ٹانک ہے۔ معدہ کو ظاقت دیتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ بوڑھوں کو توانائی دیتا ہے۔ پیٹ کو زم کرتا ہے۔ سبزیوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ جوئوں کو مارتا ہے۔ بال ملائم اور لمبے کرتا ہے۔ شہد کا سرمہ آنکھوں کو روشن کرتا ہے۔ اس کا منجن دانتوں کو چمکاتا ہے اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔



شہد ایک مکمل غذا ہے۔ شہد روحانی اور جسمانی دونوں امراض کے لیے مفید ہے۔ شہد جسم سے صفراء کو ختم کرتا ہے۔ پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ شہد نہار منہ کھانے پینے سے معدہ سے ہر قسم کی غلاظت نکل جاتی ہے۔جگر، گردوں اور مثانہ میں سے غیر ضروری عناصر کو نکالتا ہے۔ افیون کے نشہ کو اتارنے کے لیے شہد کو پانی میں ملا کر پینے سے نشہ اتر جاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کی شوگر کی بیماری میں بھی شہد نقصان نہیں دیتا ہے۔



نہار منہ شہد پینے سے پرانی قبض ٹھیک ہو جاتی ہے۔ کھٹے ڈکار بند ہو جاتے ہیں اور اگر پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے تو وہ بھی نکل جاتی ہے۔ یرقان کے مریضوں کو بارش کے پانی میں شہد دیا جائے تو وہ جلد تندرست ہو جاتے ہیں۔شہد پہنے والوں کو دوسرے لوگوں کی طرح کم نشہ چڑھتا ہے۔ کیونکہ شہد جگر کے فعل کو بیدار رکھتا ہے اور جسم میں داخل ہونے والے  زہروں کو ختم کر دتا ہے۔ شہد گردوں میں سے پتھری کو بھی نکال دیتا ہے۔ شہد ایک جراثیم کش ہے۔ شہد پینے سے نزلہ زکام ٹھیک ہو جاتا ہے۔



 شہد جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے۔ شہد سے بخار جلد ٹوٹ جاتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کے لیے گرم پانی میں شہد ملا کر دینا بہت فائدہ مند ہے۔ گلے کی سوزش میں اگر گرم پانی میں شہد ملا کر غرارے کیے جائے تو اس سے بھی گلے کی سوزش کم ہو جاتی ہے۔ موچ میں اگر شہد لگایا جائے تو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ 




About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160