کھا نا کھانے کے آداب

Posted on at


 

مشرقی تہزیب ہو یا مغربی ، آداب زندگی کے اصول و ضوابط کو مدنطر رکھنا ضروری ہے ہمارا مزہب اسلام بھی ہمیں کھانے پینے کے آداب کی تعلیم دیتا ہے اور ہمارے پیارے نبیﷺنے بھی کھانے پینے کے بارے میں فرمایا کہ ’’ کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھی جائے اور جب بھوک باقی ہو تو کھانا چھوڑ دو، کھانا کھانے کے بعد الحمداللہ پڑھنے کی تاکید فرمائی۔اب کھانا کھانے کے آداب تفصیل سے بیان کرتے ہیں

۱۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا ضروری ہے

۲ ۔ کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنی چاہیے

۳۔ہاتھ سے کھانا کھاتے وقت پورے ہاتھ کے بجائے صرف انگلیوں کے پورون کی مدد سے کھانا چاہیے

۴۔کھانا اگر گرم ہو تو صبر کرین کھانے پر پھونک نہ ماریں اور نہ برتنوں کے ٹکرانے کی آواز پیدا کریں

۵۔کھانا کھاتے وقت باتیں نہ کریں ،خاص کر جب نوالہ منہ مین ہو بصورت دیگر ہلکے پھلکے موضوعات کا انتخاب کریں

۶۔ نوالے چھوٹے چھوٹے لیں اور غذا کو آہستگی سے چبا کر کھائیں

۷۔  اگر پیلٹ میں کوئی آپ کے ساتھ شریک ہے تو نوالہ اپنے سامنے سے بنائے

۸۔ کھانا کھاتے وقت اپنی پیلٹ میں اتنا سالن ڈالیں جتنا آپ کھا سکیں

۹۔ اگر کھانا کھاتے وقت چھینک یا ڈکار آجائے تو اپنا منہ ایک طرف کرلیں

۱۰۔ اگر کوئی ٹھنڈا یا گرم مشروب پیئے تو پیتے وقت سڑ سڑ کی آوازیں نہ نکالیں اور آہستگی سے گھونٹ گھونٹ پیئے

۱۱۔ کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ اچھی طرح دھولیں اور تولیے سے خشک کرلیں

۱۲ ۔ اگر کسی قریبی عزیز کے یہاں مدعو ہوں تو کھانا لگوانے اور دسترخوان اٹھانے میں ہلکی پھلکی مدد ضرور کریں

۱۳ ۔ کھانا کھانے کے بعد کسی میٹھی چیز کا استعمال کریں ۔ 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160