میرا گھر ایک جنت

Posted on at


انسان جب سارے دن کا تھکا ہارا اپنے کام سے فارغ ہوکر جاتا ہے تو گھر ہی ایک ایسی جگہ ہوتی ہے ۔ جو اسکی دن بھر کی تھکان کو دور کرتی ہے ۔ اسے ایک ایسا خوشگوار ماحول دیتی ہے جو کہ اسے پھر سے تروتازہ کر دیتی ہے ۔ اسے ایک بار پھر سے ایک تندرست اور تروتازہ انسان بنا دیتی ہے ۔


جی ہاں ہر انسان کیلئے واحد وہی ایک جگہ ہے جہاں پر خود کو آزاد اور بلکل فری سمجھتا ہے ۔ کیونکہ اس گھر میں پوری فیملی کے لوگ ہوتے ہیں ۔



ویسے تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ میرا گھر ایک جنت کی مانند ہے ۔ کیونکہ یہ سب کیلئے اپنا گھر ایک گھر جنت کی مانند ہوتا ہے ۔ لیکن پھر بھی میں یہی کہوں گا کہ میرا گھر کسی جنت سے کم نہیں ہے ۔ جنت اسلئے کہ رہا ہوں کیونکہ اس گھر میں میری دنیا کی سب سے عظیم ہستی رہتی ہیں ۔ جو میری ماں ہے اور سب سے عظیم مرے بابا رہتے ہیں ۔



کہتے ہیں جس گھر میں ماں نہ ہو وہ گھر قبرستان ہوتا ہے ٹھیک ہی کہتے ہیں ۔ کیونکہ ماں ہی وہ واحد ہستی ہے جو اپنی اولاد کو ساری دنیا سے بڑھ کر پیار کرتی ہے اور پھر اسی کے قدموں تلے جنت رکھی گئی ہے ۔


اسکے علاوہ بھی انسان کو کسی چیز کی قدر تب ہوتی ہے ۔ جب وہ اس سے دور ہو جائے اور ایسا ہی حال اب میرا ہے ۔ کیونکہ میں دو سال سے اپنے گھر سے دور ہوں تعلیم کے سلسلے میں گھر سے باہر رہنا پڑتا ہے ۔


گھر میں انسان کتنا خوش ہوتا ہے جیسے کہ میں جب گھر جاتا ہوں تو میری پوری فیملی موجود ہوتی ہے ۔ جن کے ساتھ وقت گزارنا کتنا حسین ہوتا ہے ۔ گھر میں پھول جیسے بچے ہیں جنھیں دیکھ کر ویسے ہی دل کو راحت مل جاتی ہے ۔ اسلئے میں کہتا ہوں کہ میرا گھر بھی جنت کی مانند ہے کیونکہ وہاں دنیا کہ سب سے حسین رشتے موجود ہیں ۔



وہاں جا کر میں اپنی سب پریشانیوں کو بھول جاتا ہوں ۔ خود کو خوش محسوس کرتا ہوں لازمی نہیں ہے گھر میں دنیا کی ہر آسائش موجود ہو تو تب ہی اسے ہم جنت مانیں گے یا پھر ایک بڑی سی کوٹھی نما عمارت ہو جو ماربل سے بنائی گئی ہو ۔ یہ سب چیزیں اہمیت نہیں رکھتیں ۔ کیونکہ انسان کو راحت چیزوں سے نہیں انسانوں سے ملتی ہے ۔ وہ بھی ایسے کہ جو اس کے اپنے چاہنے والے ہوں ۔ پھر چاہے گھر ایک کمرے کا ہی کیوں نہ ہو ۔ لیکن انسان کیلئے وہ ایک جنت سے کم نہیں ہوتا ۔



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160