اتفاق

Posted on at


اتفاق آپس میں محبت پیدا کرنے کا دوسرا نام ہے ہمارے عظیم شاعر نسیم امروہی اتفاق کے بارے میں لکھتے ہیں اتفاق ایسی چیز ہے جو زندگی میں محبت و خوشیوں کے رنگ بھر دیتی ہے آپس میں اتفاق سے رہنے سے زندگی کا مزہ اور بڑھ جاتا ہے ہر کامیابی کا راستہ آپس میں اتفاق سے مل کر کام کرنے سے ہے اور جو آپس میں اتفاق

سے نہیں رہتے کا میابی کبھی ان کے قدم نہیں چومتی جس طرح پانی کے قطرے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے لیکن جب یہی قطرے آپس میں ملتے ہیں تو ایک طوفان کھڑا کر دیتے ہیں اور جو شخص زرہ بھی عقل رکھتا ہو وہ زندگی میں ہمشہ لوگوں سے اتفاق سے پیش آئے گا اور جو شخص دوسروں کی زندگی میں نا اتفاقی پیدا کرے گا وہ خود بھی کبھی خوش نہیں رہ سکتا ہے مل بیٹھ کر کھانے سے ہمشہ اتفاق بڑھتا ہے اور برکت ہوتی ہے وہاں کبھی سکون نہیں ہوتا جہاں اتفاق نہ ہو

اتحاد اور اتفاق کی سب سے بڑی مثال قدرت کے قانون سے ملتی ہے قدرت کے اس نظام میں ہر چیز سے اتفاق اور اتحاد کا درس ملتا ہے آپس میں متحد اور اتفاق سے رہنے سے مسلمان دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں اتفاق سے رہنے سے دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی لیکن اگر آپ میں اتفاق نہیں ہے تو کوئی بھی آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے

نہیں  کچھ  ڈر  اگر  مل  بیٹھنے  کی  شان  باقی  ہے

                        

       وہیں  ہوتی  ہے  بربادی  جہاں  نااتفاقی  ہو



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160