بال رنگیں مگر اپنی شخصیت کے مطابق(۲)

Posted on at


بالوں پر پختہ رنگ چڑھانے کے لیئے معدنیاتی اجزا سے تیار کیا جانے والا کیمیکل بھی دیر پا ثابت ہوتا ہے۔ اسکا رنگ عام طور پر مدھم ہلکا ہوتا ہے۔ یہ خشک پاؤڈر کی طرح ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل جو کہ معدنیاتی اجزا سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے بالوں کو رنگنے کے بعد انہیں گھنگھریالے بنانے یا اس رنگ پر کوئی اور رنگ چڑھانے یا اس رنگ پر کوئی اور رنگ چڑھانے یا اس رنگ کو جو کہ چڑھ گیا ہے۔ اسکو مزید ہلکا کرنے کے لیئے بالوں میں کوئی لوشن یا کریم لگانا مناسب نہیں۔ اسطرح بالوں کو سخت نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے۔

ہیئر ڈائی یا بال رنگنے کے لیئے مندرجہ ذیل اھتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں تو نقصان کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

۱۔ بالوں کو مستقل طور پر رنگنے کے لیئے جلدی ٹیسٹ بہت ضروری ہے۔ اسی طرح آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ کون سا مستقل رنگ آپ کی جلد کو نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتا ہے۔ اور کون سا رنگ آپ کے بالوں کے لیئے مناسب رہے گا۔ اور جلد کو نقصان نہیں پہنچاۓ گا۔

۲۔ ہیئر کلر پروڈکٹ کے ساتھ اسکو استعمال کرنے کا طریقہ بھی دیا جاتا ہے۔ اسلیئے بالوں کو رنگنے سے پہلے بوتل یا ٹیوب میں دی ہوئی ہدایات  کو غور سے پڑھ لیں۔ ذرا سی لاپرواہی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

۳۔ بال رنگنے کے لیئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے بالوں کو شیمپو سے دھویا جاۓ۔ بالوں میں تیل یا دوسری چیزیں مثلاٍ گردو غبار موجود ہو تو کلر نہیں لگتا۔ اسلیئے بالوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔ اسکے بعد بالوں کو اچھی طرح خشک کر کے ان پر رنگ  لگاۓ۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160