روزے کی اہمیت

Posted on at


روزے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے اسے پچھلی امتوں پر بھی فرض کیا تھا روزہ انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کا جزبہ پیدا کرتا ہے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آپﷺ نے ارشاد فرمایا یہ صبر کا ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے ایک اور جگہ حدیث قدسی میں روزے کی فضیلت آپﷺ نے بیان فرمائی کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دونگا نبی کریم ﷺ نے فرمایا روزے دار کی دعا اللہ تعالیٰ قدول فرماتا ہے۔

صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا اور نفسانی خواہش سے باز رہنا روزہ کہلاتا ہے روزے سے صبر اور ہمدردی کا جزبہ پیدا ہوتا ہے روزے کے دوران بھوک پیاس اور خواہشات پر قابو پانے سے انسان کے اندر تقویٰ پیدا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے روزے کی فضیلت کے بارے میں قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے مومنوں تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تا کہ تم پرہیز گار بنو حضرت محمدﷺ نے رمضان المبارک کو صبر اور ہمدردی و غم گساری کا مہینہ قرار دیا ہے رمضان المبارک میں لوگ کثرت سے مساجد کا رخ کرتے ہیں مسجدوں میں رش زیادہ ہو جاتا ہے اور رمضان کے آخری عشرے میں بہت سے لوگ عتقاف میں بیٹھتے ہیں اور خوب اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور ڈھیروں نیکیاں کماتے ہیں رمضان المبارک مین روزے دار لڑائی جھگڑے غیبت اور دیگر گناہوں سے بچا رہتا ہے اسلام میں روزے سے مراد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل کرتا ہے۔

روزے کا حکم قرآن مجید میں موجود ہے مگر روزے کے متعلق تمام مسائل ہمیں رسول اللہﷺ نے سمجھائیں ہیں اللہ تعالیٰ روزے دار کے پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے رمضان المبارک عبادت کرنے کا جر کئی گناہ بڑھ جاتا ہے وزہ گناہوں سے بچنے کا بہتریں ذریعہ ہے ہمیں بھی چاہیے کہ رمضان المبارک کے تمام روزے رکھیں اور اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیک کام کریں اور قرآن پاک کی تلاوت کریں اس دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوں گے۔



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160