ٹرانسفارمر

Posted on at


میں نے آج تک بہت سے بلاک فلم اینکس میں لکھے ہیں ۔ لیکن میں آج جس موضوع پر بات کررہا ہوں وہ ہے میری پڑھائی کے متعلق ہے۔ میں چاہ رہا ہوں کہ اگر کوئی اسے پڑھے تو اس کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ ٹرانسفارمر اے سی مشینز کا ایک اہم حصّہ ہیں۔ یہ ٹرانسمیشن لائینز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا آلہ ہے۔ جو کہ ہماری آؤٹ پٹ وولٹیج کو بڑھانے اور کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔


اس کی دواقسام ہوتی ہیں۔


۔1سٹیپ اپ


۔2سٹیپ ڈاؤن


ٹرانسفارمر میوچل انڈکشن کے اصول پر کام کرتا ہے۔ یہ الیکٹڑیکلی طور پر اس کی دونوں وائینڈنگز یعنی پرائمری اور سکینڈری وائینڈنگ ایک دوسرے سے الگ الگ ہوتی ہیں۔ لیکن اس کے کام کرنے کا اصول میوچل انڈکشن ہے۔ مطلب جب ہم اس کی پرائمری وائینڈنگ کو ان پٹ فراہم کرتے ہیں۔ تو ایک میگنیٹک فلکس پیدا ہوتا ہے۔ جو کہ اس کی سکینڈری وائینڈنگ کوقطع کرتا ہے۔ جس سے اس کی سکینڈری وائیڈنگ میں بھی وولٹیج پیدا ہو جاتے ہیں۔ جسکے ذریعے ہم آؤٹ پٹ حاصل کرتے ہیں۔ اس کی آؤٹ کا دارومدار ہمارے پاس اس کی وائینڈنگ پر ہوتا ہے۔ یعنی کہ ہم آؤٹ پٹ بڑھانا چاہیتے ہیں۔ یا اسے کم کرنا چاہتے ہیں۔ سٹیپ اپ ٹرانسفارمر میں ہمیں کم ان پٹ وولٹیج دینے سے زیادہ آؤٹ پُٹ حاصل ہوتی ہے۔ اس میں اصول یہ ہے۔ کہ اس کی ان پٹ وائینڈنگ کی ٹرنز کو کم رکھا جاتا ہے۔ اور آؤٹ پٹ ٹرنز کو زیادہ رکھا جاتا ہے۔ جس سے ہمیں آؤٹ پٹ زیادہ ملتی ہے۔


اسی طرح سٹیپ ڈاؤن ٹرانسفارمر کو ہم وہاں پر استعمال کرتے ہیں۔ جہاں ہمیں کم آؤٹ پٹ چاہیئے ہوتی ہے۔ اس کی بناوٹ اس طرح کی جاتی ہے۔ کہ اسکی ان پٹ کی ٹرنز کو زیادہ رکھا جاتاہے۔ اور آؤٹ پٹ کی ٹرنز کو کم رکھا جاتاہے۔ جس سے ہمیں آؤٹ پٹ پر کم وولٹیج ملتے ہیں۔ اگر ہم ٹرانسفارمرکی بناوٹ کی بات کریں۔ تو اس میں ہمارے پاس کچھ اسطرح ہوگی ۔ اس میں ہمارے پاس سٹیل ٹینک، کور ، وائینڈنگز، کنزروئیر، بریرراور تھرمو میٹر وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام حصّے مل کر ایک مکمل ٹرانسفارمر بناتے ہیں۔ تمام قسم کے ٹرانسفارمر اے سی پر کام کرتے ہیں۔ ڈی سی پر ٹرانسفارمر کام نہیں کرتے۔



About the author

160