ٹیکسلا میوزیم

Posted on at


ٹیکسلا  میوزیم


ٹیکسلا ایک بہت قدیم شہرھے جس کا پرانا نام مقامی زبان میں سرائے کالا تھا۔ ٹیکسلا شہر پشاور جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے ٣٥ کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب کی جانب صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ یہ بدھ مت کا مرکز رہا ہے۔ ٹیکسلا، دنیا میں سب سے زیادہ مشہور آثار قدیمہ کی جگہوں میں سے ایک ہے۔



ٹیکسلا  میوزیم راولپنڈی، اسلام آباد سے تقریبا ً ٢٠ سے ٢٥ منٹ کی ڈرائو پر واقع ھے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کو پار کرنے کے بعد، جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر خان پور جھیل روڈ پر ۴ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ھے۔ یہ گندھارا آرٹ کی باقیات کے لئے مشہور ہے۔ دنیا کی مشہور گندھارا مجسمہ اور ثقافت کا مرکز ھے۔





    ۔ ۱۹۱۸  میں اس میوزیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا تھا اور۱۹۲۸میں اس میوزیم کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا اور عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ شمالی نگارخانہ حکومت پاکستان کی مدد سے تعمیر کیا گیا۔ آج پاکستان سے اور تمام دنیا بھر سے زائرین اس پرانی تہذیب کے باقیات کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔



یہ میوزیم ۶۰۰  قبل مسیح سے ٧٠٠  قبل مسیح  کے بارے میں ہے جو گندھارا آرٹ کی باقیات کے مجموعے رکھتا ہے۔ عالمی ثقافتی ورثہ کے لحاظ سے یہ ایک بہت اچھا میوزیم ھے۔ اس میوزیم میں بدھ مت کی مورتیوں کے بہت سے مجموعوں کو رکھا گیا ہے۔




 یہ تمام آثار قدیمہ کے کام کے دوران ٹیکسلا سے دریافت کئے گئے ہیں۔


 



ٹیکسلا  پتھر کے کام کے لئے مشہور ہے۔ ٹیکسلا کے مقامی لوگوں نے گندھارا آرٹ کو گھریلو صنعت کے طور پر اپنا لیا ھے۔




اس وقت میوزیم میں ۴۰۰۰ اشیاء دیکھنے کے لئے رکھی گئی ہیں جن کی عمر ٥٠٠ قبل مسیح سے ۶۰۰ قبل مسیح تک بتائی جاتی ھے۔






دو درجن کے قریب بدھ ستوپ زائرین کو دکھانے کے لئے میوزیم میں رکھے گئے ہیں اور کچھ ستوپ اسی حالت میں ہیں جیسے کھدائی کے عمل کے دوران دریافت کئے گئے مگر کچھ کی مرمت کر کے ان کو پیش کیا گیا ھے۔





گندھارا اور دیگر پرانی تہذیبوں میں سے اور بھی بہت سے تاریخی مقامات زائرین کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔


  
By

Usman Shaukat

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- www.filmannex.com/blog-posts/usman-shaukat


 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160