"پشتون اچھا دوست یا سخت دشمن"

Posted on at


پشتون اچھا دوست یا سخت دشمن:



اک پشتون ہونے کے ناتے یہاں پہ بڑی گہرائی میں اپنی گفتگو کا آغاز کرونگا اور سب سے پہلے پشتون لوگوں کی ثقافت اور معاشرتی سرگرمیوں پہ بات کرونگا.



پشتون معاشرہ:



اگر اک پشتون معاشرے میں رہنے والے سے اپ کچھ سوالات کریں جو کے معاشرتی سرگرمیوں کے کچھ پہلو کے بارے میں ہوں تو آپکو علم ہوگا کے پشتون معاشرہ نہایت ہی باعزت اور محنت کش معاشرہ ہے اور چونکہ تحریک پاکستان میں بھی پشتونوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور پشتونوں نے بہت سی قربانیاں دی.



پشتون معاشرے میں جب اک بچہ پیدا ہوتا ہے تو اگر وہ اک درمیانی کلاس کی فیملی سے ہے تو پھر تو وہ بچپن ہی سے اپنے کیریئر کے حوالے سے رہنمائی حاصل کریگا لیکن اگر وہی بچہ کسی غریب گھر سے تعلق رکھتا ہے تو پھر اس بچہ کا مستقبل داؤ پہ لگ جاتا ہے کیونکہ وہ بچہ جسکی ابھی کھیلنے کودنے کے دن ہوتے ہیں بازاروں میں نوکریاں کرنے پہ مجبور ہوجاتا ہے کیونکہ اسے ہر حال میں دو وقت کی روٹی چاہیے ہوتی ہے جسکے لئے وہ دن رات محنت کرکے روزی کماتا ہے .



حکومت کی لاپرواہی:



چونکہ ہمیں پتہ ہے کے پشتون معاشرہ جسکا زیادہ تر حصہ فاٹا سائیڈ پر مشتمل ہے تو وہاں پہ تعلیم کا تو برا حال اسلئے بھی ہے کیونکہ حکومت نے کوئی خاص توجہ نہیں دی اور اس لاپرواہی کے نتیجہ میں وہاں کا تعلیمی نظام درہم برہم ہے اور فاٹا میں جہاں پہ بچوں کو اسکول بھیجا جاتا ہے وہی والدین اپنے بچوں کو ہاتھ میں بندوقیں بھی پکڑا دیتے ہیں جسکے معاشرے پہ بہت برے اثرات مراتب ہوتے ہیں .


فاٹا میں تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جاۓ:



حکومت وقت کو چاہیے کے مزید حالت خراب ہونے سے پہلے ہی علاقے میں بندوقوں کا رواج ختم کیا جائے اور لوگوں کو تعلیم و تربیت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں.


 


 مضمون نگار: ذیشان علی



About the author

Hina_ahmed

Hi! I am Hina Ahmed

Subscribe 0
160