صحبت بد اور چوری

Posted on at


 

صحبت بد

 

یہ نہیں ہے کوئی اچھی عادت

ہے بری چیز بروں کی صحبت

 

اس سے آتا ہے ہمیشہ الزام

مفت میں ھوتا ہے انساں بدنام

 

بیٹھنے والا ہے جو آگ کے پاس

جل بھی جاتا ہے کبھی اس کا لباس

 

جو سوگندھی کی دکاں پہ بیٹھے

اس کے کپڑوں سے بھی خوشبو آئے

 

ھم نے تو دو ھی مثالیں دی ھیں

بیشمار اور مثالیں بھی ھیں

 

تم بھی اس خامی سے بچتے رھنا

یعنی بدنامی سے بچتے رھنا

 

بد سے بدنام برا ھوتا ہے

اس کا تو انجام بھی برا ھوتا ہے

 

اس سے ترغیب بدی ملتی ہے

بلکہ ترکیب بدی ملتی ہے

 

صحبت بد سے تو لازم ہے گریز

پیارے بچوں ! کرنا تم اس سے گریز

 

 

چوری

 

چوری کا کام برا ہے

اس کا تو الزام برا ہے

 

دنیا میں یہ نام برا ہے

چور کا تو انجام برا ہے

 

مال کسی کا ہتیا لینا

کتنا بڑا ظلم ہے ایسا کرنا

 

جو مسلم یہ کام کرے گا

دین کو پھر وہ بدنام کرے گا

 

پھر اس کی سزا اسلام یہ دے گا

اس چور کا بایاں ہاتھ  پھر کٹے گا

 

یہ اتنی بڑی سنگین سزا ہے

مقصد صرف چوری کا رکنا ہے

 

اے مسلمانوں ! اب تم غور کرو

تم بھی سمجھ لو اس مقصد کو

 

تم اس کام میں نہ جانا

محنت کر کے رزق کمانا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160