الیکٹرک ہیٹنگ کے فائدے

Posted on at


آج کے دور میں پہیہ اور آگ کی بڑی اہمیت ہے ۔ اگر ہم آگ یا پہیہ یا ان دونوں چیزوں کو ختم کر دیں ۔ تو یہ دنیا دوبارہ پتھروں کے دور میں چلی جائے گی ۔ اگر ہمیں کھانا بنانا ہو تو ہمیں آگ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اگر سردیوں میں اپنے کمرے کو گرم رکھنا ہو تو بھی آگ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ بجلی کو دریافت کرنے کے بعد پتا چلا کے بجلی اور آگ میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں ۔ اس کی چھوٹی مثال یہ ہے کہ اگر کسی موصل میں سے کرنٹ گزرے تو اس میں حرارت پیدا ہو جاتی ہے  ۔

میرا آج کا موضوع کیونکہ الیکٹرک ہیٹنگ ہے اسلئے اب ہم اس کی بات کرتے ہیں ۔ اصل میں الیکٹرک ہیٹنگ کے ذریعے سے ہم کسی ٹھوس چیز میں الیکٹرک کرنٹ گزار کر حرارت حاصل کرتے ہیں ۔ الیکٹرک ہیٹنگ کو دوسرے تمام ہیٹنگ کے طریقوں سے برتری حاصل ہے ۔ یہ ان تمام طریقوں سے بہتر اور پائیدار ہے ۔ جن سے عام طور پر حرارت حاصل کی جاتی ہے ۔ حرارت حاصل کرنے کے بعد اس کو دوسری جگہ پر پہنچانے کیلئے تین طریقوں کو استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں

کنڈکشن

اس طریقے سے حرارت اس وقت ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل ہو گی ۔ جب ان دونوں حصوں کا درجہ حرارت مختلف ہو گا ۔ اگر ان دونوں کا درجہ حرارت ایک جیسا ہو تو حرارت ایک حصے سے دوسرے میں منتقل نہیں ہو گی ۔

ریڈی ایشن

اس طریقے سے حرارت ہوا کی لہروں کی وجہ سے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل ہوتی ہے ۔ اس کی چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ سورج کی روشنی ہم تک آسانی  سے پہنچتی ہے ۔

کنویکشن

اس طریقے میں کسی شہ کے مالیکیول اپنی حرکت کی وجہ سے حرارت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں ۔ اس کی مثال یہ ہے کہ الیکٹرک راڈ کے ذریعے پانی کا گرم ہونا ۔

الیکٹرک ہیٹنگ کے فوائد

اس طریقے سے گردوغبار پیدا نہیں ہوتا اور راکھ کا مسلہ حل ہو جاتا ہے ۔ ماحول صاف رہتا ہے اور صفائی پر اخراجات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔ اسکا کنٹرول بہت ہی آسان ہے ۔ اسکی کارکردگی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ اس میں انرجی کا ضیاع کم سے کم ہوتا ہے اور انرجی ٧٥ سے ١٠٠ فیصد استعمال کی جاتی ہے ۔ اس میں خرابی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرمت کا خرچ بہت کم ہوتا ہے ۔

الیکٹرک ہیٹنگ کے نقصانات

اس کو بہت زیادہ الیکٹرک اور اچھی انسولیشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انکے آلات بہت مہنگے ہوتے ہیں اس لئے اسکی ابتدائی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ اگر بجلی چلی جائے تو یہ کام کافی حد تک متاثر ہوتا  ہے ۔ اس کیلئے پڑھے لکھے اور ٹیکنیکل چیزوں کو سجھنے والے عملے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسلئے یہ سسٹم بہت مہنگا ہوتا ہے ۔   

 



About the author

160