سکولوں میں تعلیم

Posted on at


سکول ایک ایسی جگہ ہے جو عام لفظوں میں ایک گھر کہلایا جا سکتا ہے جہاں انسان اپنی زندگی کا اصل مقصد سیکھتا ہے.اگرچہ پہلے وقتوں میں سکولوں کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن آہستہ آہستہ اس میں بہتری آتی گئی .پہلے طالب علموں کو پڑھنے لکھنے اور سیکھنے میں کوئی خاص دلچسبی نہیں تھی اور نہ ہی طالب علموں کو بہتر تعلیم دینے کے لئے کوئی خاص نظام تھا. لیکن آہستہ آہستہ اسکولوں میں تعلیم کی طرف بہتری آتی گئی اور یوں طالب علموں میں علم سیکھنے کی دلچسپی دکھائی دینے لگی. اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ بہتر ہونے لگا اور یوں لوگوں میں تعلیم کا شعور پیدا ہونے لگا اور یوں تعلیم میں بہتری کی وجہ سے طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا پرائمری،سیکنڈری،اور ہائی میں ۔عام طور پر تعلیم تمام ممالک میں مختلف ہوتی ہے۔ بعض ممالک میں تعلیم کو صرف دو حصوں میں ہی تقسیم کیا جاتا ہے پرائمری اور ہائی تعلیم میں۔۔پرائمری اسکولوں میں صرف پانچویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے . ثانوی مدت صرف تین سال ہوتی ہے، اور اس سے زیادہ کی مدت کو دو خاص ادوار میں جانچا جا سکتا ہے. پہلی مدت دسویں کلاس سے شروع ہوتی ہے اور بارویں تک جاری رہتی ہے، اور دوسری مدت بارویں سے لے کر کوئی ڈگری حاصل کرنے تک جاری رہتی ہے۔۔۔

سکالرز، سائنسدان، اور دیگر مقبول مرد اور عورتیں ان مشکل مراحل سے گزر چکے ہوتے ہیں اور یہ قابل لوگ صرف اعلی تعلیم کی وجہ سے اس بلندی تک پہنچتے ہیں ۔صرف اعلی تعلیم کی وجہ سے ہی ایک عام انسان اس بلندی تک پہنچ سکتا ہے چلو آج سے ہم سب مل کر اس تعلیم کو بہتر بنائے اور اپنے ملک کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کریں اور اپنے اس ترقی پذیر ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائے۔۔۔۔۔



About the author

160