آپس میں سلوک

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ اور پھر ہر مسلمان کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ بنا دیا ہے۔ اور ہر مسلمان کو کہ دیا ہے کہ تم آپس میں بھائی بھائی ہو۔ اور پھر حکم دیا کہ تم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔


ایک دوسرے کا خیال کرو۔ ایک دوسرے کے برے وقت میں اسکا ساتھ دو۔ ایک دوسرے کے غم خوار بنو۔ایک دوسرے کی خوشیوں کو اپنی خوشیاں جانو۔ اور ایک دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھو۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ایک دوسرے کے برے وقت میں اس کے کام آئیں۔


کہتے ہیں کہ اگر آج ہم کسی کا دکھ نہیں سنیں گے تو کل ہمارا دکھ سننے والا کوئی نہیں ہو گا۔ اگر ہم آج کسی کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل کوئی ایسا شخص نہیں ہو گا جو ہمارا ساتھ دے۔ اور ہماری تکلیفوں کو بانٹیں۔ آج کل تو وہ ٹائم ہے کہ جیسا کرو ویسا پاؤ گے۔


ہمارے لئے تو ہمارے رسول پاکؐ کی زندگی حیات بہترین نمونہ ہے۔ اور صحابہ کرامؓ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ہمارے پیارے نبی کریمؐ ہمیشہ سب کے ساتھ اچھا سلوک کرتے تھے۔اور اپنے ہمسایوں کا خیال رکھتے تھے۔آپؐ کو سب صادق اور امین کہہ کر بلایا کرتے تھے۔ کیونکہ آپؐ سچے اور دیانت دار شخص تھے۔


آپؐ کی وجہ سے کسی بھی شخص کو تکلیف نہ ہوتی۔ بلکہ لوگ آپؐ سے بہت برا سلوک کیا کرتے تھے۔ لیکن آپؐ ان کی دی گئ ہر تکلیف اور ہر پریشانی کو درگزر کرتے تھے۔ اور انہیں معاف کر دیتے تھے۔ آپؐ کے ساتھ تمام صحابہ کرامؓ اسی طرح اپنی زندگی گزارتے تھے۔ وہ بھی ہمیشہ دوسروں کا خیال رکھتے خود بھوکے رہتے دوسروں کو کھانا کھلاتے۔



About the author

160