اعلان نبوت سے پہلے حضرت محمدؐ کی زندگی( حصّہ دوئم) ( واقعہ شق صدر

Posted on at


اعلان نبوت سے قبل آپؐ کی زندگی میں شق صدر کا معاملہ پہلی بار تب پیش آیا جب آپؐ کی عمر مبارک تقریبا چار سال تھی ۔ آپؐ تب بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہے تھے ۔ کہ اچانک حضرت جبرائیلؑ آئے اور انہوں نے آپؐ کو پکڑا اورآپؐ کے سینے سے دل نکالا اور اس میں سے ایک خون کا لوتھڑا نکالا اوراسے زم زم کے پانی سے دھو دیا اور پھر واپس اسی جگہ پر لگادیا ۔ ادھر بچے ڈر کے مارے بھاگے۔ 


اور آپؐ کے گھر جاکے بتایا کہ آپؐ یعنی محمدؐ کو قتل کردیا ہے۔ یہ خبر سن کر آپؐ کے گھر والے دوڑے آئے اور دیکھا تو آپؐ کا رنگ فق ہوا پڑا تھا۔ حضرت محمد ؐ کی زندگی میں چار دفعہ شق صدر کا واقعہ پیش آیا۔ ایک دفعہ تو چار سال کی عمر میں اوپر ذکر کیا۔ دوسری دفعہ تب پیش آیا ۔ جب آپؐ کی عمر تقریبا دس سال تھی ۔ تاکہ آپؐ نہایت پاکیزگی سے اپنے لڑکپن اور جوانی کو گزاریں۔


تیسری دفعہ غار حرا میں پیش آیا جب آپؐ کو نبوت سونپ دی گئی اور آخری مرتبہ یہ واقع تب پیش آیا جب آپؐ معراج پر تشریف لے گئے تھے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں بکریاں چرانا بھی ایک رواج تھا۔ اور نبیوں کی سنت بھی۔ اس لیے حضرت محمدؐ نے بھی اپنی زندگی میں کئی سال بکریاں چرائیں۔


چونکہ مکہ مکرمہ میں اس وقت پڑھنے لکھنے کا کوئی زیادہ رواج تو نہیں تھا ۔ اس لیے آپؐ بھی نہ پڑھ سکے ۔ لیکن چونکہ اپنے دادا کی کفالت کی ذمہ داری آپ کے سگے چچا حضرت ابو طالب پر تھی ۔ اسی لئے آپؐ کے چچا نے آپؐ کو تجارت کے لین دین اور اصول و ضوابط سمجھا اور سکھلا دیئے تھے ۔ کیونکہ وہ خود بھی ایک کافی بڑے تاجر تھے۔  



About the author

160