(امرود ایک بہتر دوا ہے( حصہ اول

Posted on at


امرود سفید ہویا لال نہایت قیمتی اجزا ہے اور ذائقے پر مشتمل ہے۔


امرود کا پھل سال میں ۲ مرتبہ آتا ہے یعنی اس کی ۲ فصلیں ہوتی ہیں۔ ایک برسات میں اور دوسری جاڑوں میں۔ جاڑوں میں امرود نسبتاً زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور لذیذ ہوتے ہیں۔



امرود کا مزاج گرم و تر ہوتا ہے۔ سرد موسم میں بھی اسکے خواص بہتر ہوتے ہیں۔


امرود فلو، کف، قوت ہاضمہ، پیٹ کے کیڑے، منہ کے چھالوں اور کولیسٹرول کم کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔


عام طور پر امرود کے پتے دوایاں بنانے کے کام آتے ہیں۔ امرود کا مزاج معتدل بتایا جاتا ہے۔


امرود عموماً ۳ سے ۴ گھنٹوں میں کھانا ہضم کردیتا ہے۔


یہ مقوی، مفرہ اور مفید اثرات رکھنے والا پھل ہے۔ ہمارے ملک پاکستان میں امرود عام پایا جاتا ہے۔ قیمت میں بھی مہنگا نہیں لحذا امرود سفید ہو یا لال اسے کھانا چاہیئے۔



امرود کئی قسم کا ہوتا ہے کسی کے اندر بیج ہی بیج ہوتے ہیں اور کسی میں بہت کم بیج ہوتے ہیں۔


جوشاندہ کے لئے ۳ سے ۴ پتے امرود کے استعمال کریں۔ امرود ایک اچھی غذا ہے۔ اس میں شکر کا بہت زیادہ جز ہوتا ہے۔



 اس میں وٹامن سی بھی سارے پھلوں سے زیادہ ہوتا ہے۔


امرود کا مربہ دل کی طاقت کے لئے مفید ہے اور قبض کشادہ ہے۔



About the author

160