دعا قران پاک کی روشنی میں

Posted on at


دعا کے بارے میں قران پاک میں بہت سی آیات ناذل ہوءی ہیں۔ جس میں اللہ تعالی نے صاف صاف لفظوں میں بتایا ہے کہ دعا سننے والی صرف ایک ہی ہستی ہے وہ ہے اللہ پاک جو ہمارے دلوں کے تمام راز جانتے ہیں۔دنیا میں جتنہ بھی نعمتیں ہیں وہ اسی کے قبضے میں ہیں۔ جس کو جو چیز چاہیے وہ چیز صرف اللہ ہی عطا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی کو ہستی نہیں جو یہ سب کرنے پر قدرت رکھتی ہو اور دعوی بھی کرتی ہو۔ قران پاک میں ایسی بہت سی آیات ہیں جس میں دعا کے بارے میں اس کی عقیدت بیان ہوتی ہے۔

 

 

اے نبی ؛ میرے بندے اگر آپ سے میرے متولق پوچھیں تو انہیں بتا دیں کہ میں ان سے قریب ہی ہوں پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار سنتا ہوں۔ اور جواب دیتا ہوں۔ جب وہ مجھ سے دعا کریں تو پس انہیں چاہیے کہ وہ میرے احکامات بھی مانے۔ اور مجھ پر ایمان لاءے تاکہ وہ ہدایت پاءے۔

 

 

 

 

 

دعا میں اتنی تاثیر ہے کہ وہ تقدیر کو بھی بدل سکتی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کے ہر رات جب رات کی آخری تہاءی رہ جاتی ہے۔ تو ہمارا رب کاءنات آسمان دنیا پر اترتا ہے۔ اور فرمایا ہے کہ کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اُس کی دعا قبول کروں کون ہے جو مجھ سے سوال کرے تو میں اُسے عطا کروں۔ ہمیں اللہ تعالی سے ہر وقت دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہم پر ایسا وقت لاءے کہ ہم اس کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھرایں۔

 

   ﴿آمیں﴾

 



About the author

160