واہ کینٹ حصّہ دوئم

Posted on at


بیرئیر نمبر دو


واہ کینٹ شہر میں داخل ہونے کے لئے پانچ مرکزی دروازوں میں سے یہ دوسرا بڑا دروازہ ہے۔ اِسے بیرئیر نمبر دو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ بیرئیر نمبر ایک کی طرح گرینڈ ٹریک روڈ کے ساتھ واقع ہے۔ یہ بیرئیر بھی گرینڈ ٹریک روڈ پر سفر کرنے والوں کے واہ کینٹ میں داخلے کی لئے بنایا گیا ہے۔ اِس گیٹ پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ھیں۔


 شہرمیں داخل ہونے یا باہر جانے والی ہر گاڑی کی چیکنگ کی جاتی ہے۔ اور واہ کینٹ میں داخلے کے لئے مخصوص قسم کا کارڈ پاس ہونا لازمی ہے اُس کارڈ کے بغیر کوئی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ اُس کارڈ کو  ( ای۔ ٹیگ ) کا نام دیا گیا ہے۔ ای۔ ٹیگ والے کارڈ کے اندر گاڑی اور گاڑی کے مالکان کے بارے میں تمام ضروری کوائف موجود ہوتے ھیں۔


 جیسے ہی گاڑی ( ای۔ ٹیگ ) کی مشین سے گزرتی ہے کیمرا ( ای۔ ٹیگ ) کے کارڈ سے گاڑی کے کوائف کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ سکرین پر واضع کر دیتا ہے جس سے گاڑی کی جانچ ہو جاتی ہے۔ جس کے بعد گاڑی شہر میں داخل یا باہر جا سکتی ہے۔


بیرئیر نمبر تین



واہ کینٹ میں داخلے کا یہ تیسرا بڑا دروازہ ہے اِسے بیرئیر نمبر تین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اِس پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ھیں۔ یہ دروازہ بھی بیرئیر نمبر دو کی طرح گرینڈ ٹریک روڈ پر پشاور سے راولپنڈی سفر کرنے والوں کی شہر میں داخلے کے لئے بنایا گیا ہے۔



واہ کینٹ شہر میں داخل ہونے کے لئے پانچوں بیرئیروں میں سے یہ چوتھے نمبر پر ہے اِسے بیرئیر نمبر چار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اِس پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ھیں۔ یہ دروازہ ہری پور سے حسن ابدال جانے والی سڑک ( جسے ایبٹ آباد روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ) پر سفر کرنے والوں کے شہر میں داخلے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ بیرئیر واہ کینٹ میں گدوال کے مقام پر ہے اور بیرئیر نمبر پانچ بفرسٹاپ پر بیرئیر نمبر ایک اور بیرئیر نمبر دو کے درمیان بنایا گیا ہے اِس پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ھیں.  واہ کینٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ ضرور پڑھیں۔


 


By

Usman Shaukat

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160