ڈینگی سے بچاو مہم

Posted on at


 

ماہ ستمبر کے وسط میں ہمارے علاقے ہری پور میں بارشیں ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ہلکی ہلکی ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ ہمارے علاقے مین مچھروں کی بھی بھر مار ہو گئی اس لیے ہمارے علاقے میں ڈینگی سے بچاو مہم چلائی گئی جس میں علاقے کے معززین اور ڈاکٹروں نے شرکت کی اور اہل علاقہ کو ڈینگی بخار اور اس سے بچاو کی تدابیر بتائیں

ڈینگی ایک وائرس ہے جو کہ ایک خاص مچھر میں پایا جاتا ہے اس مچھر کا رنگ کالا اور اسکے اوپر سفید دھبے ہوتے ہیں اور یہ عموما سورج کے طلوع ہونے پر اور غروب ہونے کے وقت میں کاٹتا ہے اس کے کاٹنے سے پہلے تو ہلکا ہلکا بخار ہوتا ہے آنکھوں میں درد اور پھر ہڈیوں میں درد شروع ہو جاتا ہے اور پھر بعد میں سفید خون کے خلیے کم ہونے لگتے ہین جس سے انسان کو انتہائی کمزوری ہوتی ہے اسکے علاج مین صرف( پیراسیٹامول کی گولیاں اور سیب کا جوس) دیا جاتا ہے

ڈینگی ایک ایسا مچھر ہے جو کے صاف پانی میں انڈے دیتا ہے اور وہاں اسکی افزائش ہوتی ہے اس لیے گھروں مین یا گھرون کے باہر بھی صاف پانی کو کھڑا نہ ہونے دے گھروں میں وقتا فوقتا مچھر مار سپرے کرائے بلکہ پورے علاقے کی گلیوں اور محلوں میں مچھر مار سپرے کرائے جائیں شام کو گھر سے باہر جاتے ہوئے پورے آستینوں والے کپڑے پہنے اور مچھر مار موسپل لگائیں۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160