دواؤں کا استعمال اچانک ترک نہ کریں

Posted on at


یوں تو طبیعت میں بہتری کے ساتھ ہی دواؤں کا استعمال چھوڑ دینا درست نہیں ہوتا بلکہ مقررہ وقت تک ان کا استعمال جاری رکھا جائے تو بہتر ہے لیکن اگر آپ خون میں کولیسٹرول لیول کم کرنے کی دوائیں کھا رہے ہیں

تو ان کا استعمال اچانک ہی ترک نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے خون میں نائٹرک ایسڈ کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

دراصل نائٹرک ایسڈ ایک اہم کیمیائی مادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے رگیں لچکدار رہتی ہیں ۔ اگر آپ کسی اور بیماری کا علاج کرنے کی غرض سے اسپتال میں داخل ہو جاتے ہیں تو ڈاکٹروں کو ان ادویات کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ان کا بدستور استعمال جاری رہ سکے۔

ایک جرمن مشاہدے میں بتایا گیا ہے کہ خون میں کولیسٹرول لیول کم کرنے کی محصوص ادویات کا استعمال اچانک ترک کر دینے سے قلب کے حملے کے حملے کا خطرہ تین گناہ بڑھ جاتا ہے.

اور بعض مریض اس صورتحال سے دوچار ہوئے تو اس کی وجہ یہی تھی کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو یہ بات نہیں بتائی تھی کہ مذکورہ دوائیں ان کے زیر استعمال ہیں ۔  



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160