تعلیم اور تربیت ایک ساتھ

Posted on at


    تعلیم اور تربیت ایک ساتھ


میں نے جب بھی سنا ہے یہی سنا ہے کہ بچا کو پڑھانا ہے یہ پڑھ لکھ جائے گا تو کوئی بڑھا انسان بنے گا . لیکن میں کہتا ہوں کہ کیا حقیقت میں بھی ایسا ہی ہے ؟ کہ اگر پڑھےگا تو بڑھا انسان بنے گا ؟



لیکن میرے خیال سے اور میں یہی کہتا ہوں کہ صرف تعلیم ضروری نہیں ہے کہ کسی بھی انسان کے لئے . تعلیم کے ساتھ ضروری ہے اس کی تربیت . تعلیم اور تربیت ہمیشہ ایک ساتھ ہونی چاہے . اگر صرف تعلیم دی جائے گی تو پھر اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے . اس کی بہت سے مثالیں ہمارے آج کے دور میں موجود ہیں . کہ پڑھے لکھے نوجوان ہی ایسے ہیں جنھیں اپنے بڑھوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے جنھیں اچھائی اور بری کا پتا نہیں ہے اسے لوگ تعلیم تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن تربیت سے خالی ہوتے ہیں


.


اور ویسے بھی ہمارے آج کل کے تعلیمی ادارے ایسے ہیں جو کہ صرف اپنا روزگار کر رہے ہیں وہ صرف پیسا کماتے ہیں . بچوں کو انگلش میں بولنا تو سکھاتے ہیں مگر انھیں یہ نہیں بتاتے کہ گھر میں اور گھر سے باہر اپنے بڑھوں کہ ساتھ اورچھوٹوں کہ ساتھ کس لہجے میں بات کرنی ہے


.


بچا جب چھوٹا ہوتا ہے تو اس کی ماں کی گود اس کی پہلی درس گاہ بنتی ہے اور پھر اس کہ بعد جب وہ تھوڑا بڑھا ہوتا ہے اور اسے کچھ عقل سمجھ آتی ہے تو اسے کسی بھی اچھے ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کہ لئے بھجا جاتا ہے . یہی وہ پہلی سیڑھی ہوتی ہے جس سے اس نے آگے تک جانا ہوتا ہے لیکن اگر وہیں پر خامی رہ جائے تو پھر  آگے جا کر بھی وہ اپنے آپ کو سمبھال نہیں سکے گا اس لئے صرف انگلش بولنے کو ہی اپنا سب کچھ نہیں سمجھنا چاہے . ضروری ہے کے تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جائے . تاکے وہ ایک اسے گھنے درخت کی مانند بنے جو دوسروں کو سایہ دینے کہ ساتھ پھل بھی دے.


 


 


 


 



About the author

160