قائد اعظم

Posted on at


قائد اعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے آپ کا نام محمد علی جناح تھا آپ کے والد کاٹھیاوار کے رہنے والے تھے اور وہ کراچی میں چمڑے کا کاروبار کرتے تھے اور ان کا شمار وہاں کے بڑے بڑے تاجروں میں سے تھا قائد اعظم کے والد انھیں اپنے کاروبار میں شامل کرنا چاہتے تھے مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اپنے کاروبار میں شامل کرنے کی بجائے انھیں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان بھیج دیا قائد اعظم نے وہاں بیس سال کی عمر میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا جب آپ انگلستان میں تھے تو آپ کے گھریلو حالات خراب ہونا شروع ہو گئے آپ اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاست میں دلچسپی لینے لگے تھے آپ نے کانگرس میں شامل ہو کر سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔



آپ نے دیکھا کانگرس صرف ہندوؤں کی جماعت ہے جسے مسلمانوں کے مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں اور پھر آپ نے 1913ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور کانگرس کو چھوڑ دیا اور آپ نے اپنی کوششیں مسلمانوں کے لیے وقف کر دیں اس دور میں ہندو اپنے آپ کو انگریزوں کا جانشین سمجھتے تھے پنڈت نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں صرف دو ہی طاقتیں ہیں ایک ہندو اور دوسری انگریز لیکن قائد اعظم نے اس چیلنج کا جواب دیا کہ یہاں ایک اور طاقت بھی ہے اور وہ مسلمانوں کی ہے جس کی بنیاد پر آپ نے دو قومی نظریہ پیش کیا یعنی انھوں نے کہا مسلمان مزہب،تاریخ،تہزیب اور زبان کے لحاظ سے ہندؤوں سے الگ قوم ہیں ہندو گائے کو خدا مانتے ہیں اور مسلمان گائے کے گلے پر چھری پھیرتے ہیں تو پھر یہ دو قومیں ایک ساتھ کیسے رہ سکتی ہیں۔



اور اسی طرح یہ دو قومی نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا اور 23 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قائد اعظم کی صدارت میں قائد اعظم نے قرارداد پاکستان پیش کی پہلے تو مخالفین نے بہت مزاق اڑایا لیکن جب یہ قرارداد پاس ہو گئی تو مسلمانوں نے قائد اعظم کی صدارت میں ساتھ سال بعد اپنا وطن حاصل کیایعنی 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر اسلامی ریاست کی صورت میں ظاہر ہوا قائد اعظم اس کے پہلے گورنر جنرل بنے آپ نے دن رات محنت کی قائد اعظم کی صحت سخت خراب ہو چکی تھی آپ بیماری میں بھی لگاتار محنت کرتے رہے اور آخر کار قائد اعظم 11 ستمبر 1948 کو انتقال فرماگئے آپ کو کراچی میں دفن کیا گیا۔





About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160