اب ایک منٹ میں نو سو الفاظ پڑھنا بھی ممکن ہے

Posted on at


مطالعے کا شوق جن لوگوں کو ہے انہیں اس بات کا بہ خوبی اندازہ ہوگا کہ وہ ایک وقت میں کتنے الفاظ پڑھ سکتے ہیں۔ عام طور اس عمل میں پڑھنے والے کو اپنی آنکھیں کھاب کے اوراق پر دائیں بائیں گھمانی پڑتی ہیں۔ ظاہر ہے اس میں کچھ نہ کچھ وقت تو لگتا ہی ہوگا، تاہم اب اس وقت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔



ایک سافٹ ویئر ساز ادارے نے ‘‘اسپرٹز’’ نامی ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے استعمال کرکے پڑھنے کی رفتار ۹۰۰ الفاظ فی منٹ تک بڑھائی جاسکتی ہے۔



یہ ایپلی کیشن ای ریڈر اور اسمارٹ فونز کے لئے تیار کی گئی ہے۔ اس کے تحت ایک نئی ٹیکنالوجی نے جنم لیا ہے جس کے ذریعے ای ریڈر کی اسکرین پر نظر آنے والے الفاظ انسانی آنکھ سے رابطہ ہوتے ہیں روشن ہونا شروع  ہو جاتے ہیں یہ عمل لفظ بہ لفظ لیکن تیزی سے ہوتا ہےاور انسانی ذہن میں کسی امیج کی طرح پہنچ جاتا ہے۔



اس عمل میں پڑھنے والے کو ایک سطر پڑھنے کے لئے اپنی نگاہیں دائیں بائیں نہیں گھمانی پڑتیں، بلکہ یوں سمجھا جائے کہ پوری ایک سطر کسی امیج کی طرح ذہین نشین ہوجاتی ہے



تاہم اگر لکھے ہوئے الفاط ۱۳ حروف سے زیادہ طویل ہیں تو پھر اس ایپلی کیشن کی کار کردگی متاثر ہوسکتی ہے۔


 




About the author

160