(گوگل کارڈ بورڈ (حصہ سوئم

Posted on at


اس میں جو لینس استعمال کئے جائیں گے وہ اسمارٹ فون کی اسکرین کو بہترین طریقے سے دکھانے کی صلاحیت سے لیس ہوں گے لیکن ان کی سیٹنگ تبدیل نہیں کی جاسکے گی۔ گوگل کارڈ بورڈ سے ورچوئل ریالٹی کا لطف اٹھانے کے لئے اسمارٹ فون میں ایک ایپلی کیشن انسٹال کرنا ضروری ہوگا۔ یہ ایپلی کیشن ‘‘ ایکسلرومیٹر ’’ اور ‘‘ گریسکوپک ’’ سینسر کی مدد سے فون کی حرکات ٹریک کرتی ہے۔



کیونکہ فون ‘‘ گوگل کارڈ بورڈ ’’ ہیڈ سیٹ کا حصہ ہوگا اور موبائل کا اسکرین اسے استعمال کرنے والے کی آنکھوں کے بلکل سامنے ہوگا اس لئے اسے استعمال کرنے والا صحیح معنوں میں ورچوئل ریالٹی کے ماحول سے لطف اندوز ہوسکے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بہت جلد ایسے موبائل مارکیٹ میں عام ہوجائیں گے جو ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہوں۔



امید کی جارہی ہے کہ اس طرح سے اس بصری ٹیکنالوجی کے استعمال میں کہیں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوگا۔ 




About the author

160