(وقت سے پہلے بڑھاپا طاری کیوں ہوتا ہے؟ (حصہ چہارم

Posted on at


نیند کو نظر انداز کرنا


جب ہم چھوٹے تھے تو ہمارے والدین ہم سے جلد سونے کے لئے کہتے تھے اور ہم میں سے بہت سے ان کی تاکید نظر انداز کردیا کرتے تھے اور اب جب کے ہم بالغ ہوچکے ہیں، ہمیں اگر نیند بہت زیادہ آبھی رہی ہو تو اس کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا۔



تاہم یہ انتہائی ضروری کہ آپ رات کے وقت اپنی نیند کو اچھی طرح پوری کریں۔ نیند کی کمی سے متعلق ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ اس سے صرف آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ اگر نیند پوری یہ ہوسکے تو آپ خود کو تھکا ہارا محسوس کرتے ہیں لیکن نیند سے محرومی سے صرف جمالیاتی نقصان نہیں ہوتا۔ اوسطاً ایک صحت مند بالغ شخص کو ہر رات لگ بھگ سات گھنٹے نیند پوری کرنی چاہئے تا کی وہ دوسرا دن کام کے لئے چوکس رہے۔



اگر آپ نے ٹھیک طرح سے اپنی نیند مکمل نہیں کی ہے تو ممکن ہے کہ آپ دن بھر سستی اور تھکاوٹ محسوس کریں۔ نیند کی کمی سے یہ بھی ممکن ہے کہ آپ معمول سے زیادہ کھانا کھانے لگیں۔ 




About the author

160