حضرت ادریسؑ

Posted on at


حضرت ادریسؑ

حضرت آدمؑ کے پوتے اور حضرت شیث کے بیٹے کا نام حضرت ادریسؑ  ہے. آپ بابل شہر میں پیدا ہوے، سریانی زبان میں آپ کا نام اخنوخ ملتا ہے اور سب سے پہلے درس دینے کے وجہ سے آپ کا  ادریس پڑا.آپ کا شمار  الله تعالیٰ کے بہت برگزیدہ پغمبروں میں ہوتا ہے . آپ کہ زمانہ حضرت آدمؑ اور حضرت نوحؑ کے درمیان کہ ہے.

آپ سے  پہلے لوگ چمڑے اور پتوں وغرہ  سے اپنا ستر ڈانپتے تھے کیونکے اس سے پہلے کپڑا سلائی کرنے کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا  آپ نے سوئی ایجاد کی اور پہلے دفع آپ نے کپڑے کی سلائی کی اور پھر  یہی آپ کا پیشہ بن گیا.

 اس کے علاوہ آپ نے اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار بنایا اس سے پہلے لوگ اپنی حفاظت بنا ہتھیار کے کرتے تھے اور پھر انہی ہتھیاروں سے آپ نے قبیل کی اولاد کے ساتھ جہاد کیا جو کہ الله تعالیٰ کو چھوڑ کر آگ کی پوجا کرتے تھے اور الله کے سب پیغمبروں کو ماننے سے انکار کر دیا.

ناپ تول کے لیے ترازو اور پیمانہ بھی آپ کی ہی ایجادات ہیں. لکھنے کے لیے پہلی دفع قلم کا استعمال کرنے کا  اعزاز بھی آپ کے پاس ہے. اس لیے آپ دنیا میں لکھنے والے پہلے انسان تھے.


 



علم نجوم اور حکمت کا سہرا بھی آپ کے سر جاتا ہے سب پیغمبروں میں سے زیادہ زبانیں بولنے والے پیغمبر ہیں بعض روایت کے مطابق آپ کو ٧٢ زبانوں پہ عبور حاصل تھا.


.

آپ نے ١٨٠ شہر آباد کیے آپ کا ذکر قرآن پاک میں ٢ دفع آیا ہے ایک سوره انبیا میں اور دوسرا سوره مریم میں آپ کی بارگاہ میں حضرت جبریل صرف ٤ مرتبہ حاضر ہوے آپ پر ٣٠ صحیفے نازل ہوے.

آپ نے اپنی شریر قوم سے تنگ آ کر مصر کی طرف ہجرت کی. آپ کی عمر کے بارے میں بہت اختلاف پایا جاتا ہے.



About the author

160