"میرا کالج -------میرا گھر"

Posted on at


میرا کالج جو مجھے دل و جان سے زیادہ عزیز ہے اور میں ان کے درود دیوار سے شدید محبّت کرتی ہوں- آج سے پہلے جب میں نے یہاں قدم رکھا تو میرے دل میں خوشی و حیرت کے ملے جلے جذبات طَی٠ خوشی اس بات کی کہ مجھے اس ادارے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور ایک نیو زندگی کا آغاذ ہوا- حیرت اور خوف نۓ ماحول اور نۓ چہروں کی وجہ سی طاری ہوئی- پہلے تو کالج کی عظیم عمارت اور فراخ میدانوں نے متاثر کیا- اس کے بعد اپنے اساتزہ کی شفقت اور عزیز دوستوں کی رفاقت نے اپنی طرح راغب کیا اور یہ کالج میرے لئے گھر ہے- مجھے اس کو دیکھ کر ہی دلی سکون ملتا ہے- اس کے ماحول نے مجھے اتنا مانوس کیا کہ یہاں اپنے گھر کا سا نقشہ دیکھا-

 

یہاں کالج کی مختلف تقریبات ہوتی ہے جن میں ہم دوست بہت خوشی سی حصہ لیتے ہیں- میرے کالج کے احباب یکسا محبّت و خلق کے مالک ہیں- ہر دوست خلوص و اخلاق سے پیش اتا ہے- میرے اساتزا میرے لئے شفقت و محبّت کا مجسمہ ہیں- وہ طلباء کے مسائل اور الجھنوں کو حل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں- اساتزا اور طلباء دونوں کے لئے پرنسپل کی ذات احترام اور محبّت کا مرکز ہوتی ہے- اس طرح طلباء، اساتذہ کرام اور پرنسپل کے اشتراک سے کالج کی زندگی بنتی ہے اور ہم سب ایک ہی خاندان کی سی زندگی بسر کرتے ہیں وہ ہی خلوص، وہ ہی احترام نظر اتا ہے جو ایک گھر کا خاصہ ہوتا ہے 



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160