کچن گارڈننگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ سوئم

Posted on at


ۛ کچن گارڈن قریب سے قریب ہو



یہ بات ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ جس جگہ پر ہم سبزیاں اگارہے ہیں وہ جگہ ہمارے قریب سے قریب ہونی چاہیے۔اس کا فائدہ یہ ہےکہ ہم اس کی دیکھ بھال اچھی طرح اور اور اپنی مرضی کی سے کر سکتے ہیں۔ہم اس کو وقت پر پانی دے سکتے ہیں اور ہم کیڑوں اور مکوڑوں کو وقت پر پودوں سے نکال سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم فالتو جڑی بوٹیاں بھی وقت پر نکال سکتے ہیں۔ اگر کچن گارڈن ہمارےسے دور یو تو ہمیں یہ سہولیات نہیں ملے گی۔



کچن گارڈن کے لیئے پانی مجود اور قریب ترہو


جس طرح انسان کو ذندہ رہنے کے لیئے خوراک ضروری ہے اسی طرح پودوں کو نشونما پانےکے لیئے پا نی بہت ضروری ہے اگر پودوں کو پانی نا ملے تو یہ بڑھنا بند کر دیتے ہیں اور پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں کیوں کہ پودے بھی انسانوں کی طرح زندہ مخلوق ہیں۔اس لیئے ضروری ہے کہ پانی والی جگہ گارڈن کے قریب تر ہو اور تاکہ ہم گارڈن کو ٹائم پر پانی دے سکے۔ اور یہ بھی ضروری ہے کہ ہم گارڈن کو پانی اس کے مطابق دیں اور یعنی پانی کم یا زیادہ نہ ہونا چاہیئے۔اور اگر پانی نہر کا ہو تو یہ پودوں کے لیئے بہت مفید ہے۔عام طور پر پودں کے لیئے ١ انچ تک اک ہفتے کے لیئے کافی ہوتا ہے اور اگر بارش ہو جائے تو پھر دو ہفتوں کے بعد دینا چاہیئے۔ پانی کا وقفہ موسم گرما اور موسم سرما کے مطابق رکھنا چاہیئے۔


ۛ


کچن گارڈن میں ہوا کا گزرنا


ہمیں پودوں کو ایسی جگہ پر لگانا چاہیے جہاں پر ہوا آسانی سے لگے یعنی کھلی جگہ ہو اور اتنی کھلی بھی نا ہو کیوں کہ موسم گرما میں گرم ہوا سے پودوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اگر کچن گارڈن دیواروں کے قریب ہو تو ہوا نہیں لگتی اس لئیے مناسب فاصلا ہونا چاہیے


 


 



About the author

160