جنت اور اس کی تیاری

Posted on at


 


حضرت ابوہریرہ رضیاللہ عنہ سے روایت ہے کہ اہل جنت کے بدن بالوں سے صاف ہوں گے ؛ وہ بے ریش ہوں گے ؛ ان کی آنکھیں سر مگن ہوں گی ؛ نہ ان کی جوانی ڈھلے گی ؛ نہ ان کے کپڑے میلے اور بوسیدہ ہوں گے ـ


جنت میں لے جانے والے بے شمار اعمال صالحہ میں سے ایک عمل اللہ تعالی کے اسماٗ حسنی کو محفوظ کرنا ہے ـ حدیث شریف میں فرمایا گیا کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں ؛ایک کم سو ؛جس نے انہیں ،حفوظ کر لیا جنت میں داخل ہوگا ـ



تزکیہ نفس اور طما نینت قلب کا مستند اور محفوظ ذریعہ یہ ہے کہ آ پ ذکر الہی سے اپنی زبان تر رکھیں ۔ اس کی صفات کا ورد کریں ؛ ان صفات کے تقاضوں پر غور کریں اور ایمان وشعور کے ساتھ ان صفات کو دل ودماغ پر طاری رکھنے کی عادت ڈالیں ـ



نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی صفات کی تعداد تدصیل اور ان کو محفوظ کر نیکا عظیم صلہ بتاتے ہوئے ان کے یاد کرنیکی ترغیب دی ہے ـ


صفات الہی کو محفوظ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ذوق وشوق سے تلاوت کریں اور پابندی کے ساتھ ان صفات میں غعر وتدبر کو اپنے اوپر لازم کر لیں ـ



نیز ان مسنون اذکار ودعاوٗں کو بھی یکسوئی کیساتھ پڑھئے جن میں بالعموم صفات الہی کا زکر ہے ـ اللہ تعالی کے 99اسماٗ حسنی گویا جنت کے ٹکٹ ہیں لہزا خود بھی یاد کیجئے اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرادیجئےـ



160