سیلون میں رکھے گئے ناخنوں کے لئے لیمپ سے کینسر کا خدشہ

Posted on at


 

سیلونز میں رکھے گئے ناخن خشک کرنے کے لئے رکھے گئے الٹرا وولیٹ شعاعیں نکالنے والے لیمپ سے مختلف قسم کے کینسر ہونے کی تصدیق کی گی ہے جن میں سب سے زیادہ جلد کے سرطان کا خدشہ پایا گیا ہے. اگر انسان ٨ سے زیادہ دفعہ ان لیمپ کو استعمال کرے تو وہ جلد کو ٧٠ فیصد تک تباہ کر دیتے ہے.

یہ لیمپ یو وی اے شعاعیں باہر نکلتے ہیں جو کہ یو وی شعاعیں کے ساتھ اپنی خاصیت میں مماثلت رکھتی ہے. یہ سیلون  میں جیل  مینیکیور کے بعد ناخنوں پرلگایی گی جیل اور  ناخن پالش کو خشک کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں.

آج کل جیل مینیکیور خواتین میں بہت مقبول ہے کیوں کہ اس طرح سے ناخنوں پر لگیی گی جیل زیادہ عرصے تک رہتی ہیں کیوں کہ اسے ان خاص لمپوں کے زریعے سکھایا جاتا ہے. ابھی تک دو عورتوں کے یو وی لیمپ استعمال کرنے سے کینسر کے سیل ڈیولوپ کرنے کی تصدیق ہوئی ہے پر ڈاکٹروں کے مطابق اس طرح سے کینسر ہونے کا خدشہ بہت کم ہے.

ریسرچ لیٹر جورنیل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان لمپوں کے نیچے ٨ منٹ کے لئے ہاتھ رکھنے سے ڈی .این.اے خاطر خوا متاثر ہوتا ہے جو کہ اگے جا کر کینسر کا ذریع بنتا ہے.

 ڈاکٹر لنڈاسے جو کہ کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ڈرموٹولجی یا جلد کی بیماریوں کی استاد ہے کا کہنا ہے کہ اگر ایک انسان ١٤ بار بھی ان لیمپوں کا استعمال کرے تو اس میں کینسر پیدا ہونے کا ٤٠ فیصد خدشہ پیدا ہی جاتا ہے. یہ لیمپ صرف ٨ منٹ میں  اتنی شعاعیں پیدا کرتے ہے جن سے چوہوں کا ڈی . این.اے  ٩٠ فیصد تباہ ہو جاتا ہے.  



About the author

160