محبت ایک آوارگی

Posted on at


کہتے ہیں کہ انسان کو دنیا میں ایک بار محبت ضرور ہوتی ہے میرے خیال سے ٹھیک کہتے ہیں . واسے میں ایک بات بتاؤں انسان جب پیدا ہوتا ہے نہ تو اس کی بنیاد بھی محبت اور پیار سے ہی ہوتی ہے میں کیا کہہ رہا ہوں سب سمجھ رہے ہوں گے . تو پھر کیوں نہ انسان میں محبت کا جذبہ ہو


 


انسان اس دنیا میں آتا ہے رہتا ہے کھاتا ہے ، پیتا ہے اور چلا جاتا ہے . کیا یہی اس کا مقصد تھا اس دنیا میں آنے کا ؟ میرے خیال سے اس نہیں ہے انسان کو رب نے اس لئے بھیجا ہے تاکہ  وہ جائے اور جا کہ پہچانے اپنے اصل مقصد کو . عبادت بھی ضروری ہے اس کی ہر حال میں لیکن اس کہ ساتھ ضروری ہے اطاعت اسکی . اور اسی کے ساتھ ضروری ہے لوگوں سے محبت .



محبت بھی آج کل بدنام ہو کے رہ گئی ہے اور اسے بدنام کرنے والی بھی ہمی ہیں . محبت ایک حسین رشتہ ہے جو کسی بھی انسان سے جڑ جاتا ہے بنا کچھ دیکھے بنا کچھ سمجھے . پھر ہمیں اس کی ہر بات اچھی لگتی ہے اس کے ساتھ ایک لمحہ بھی گزارنا حسین لگتا ہے .


بس وو ہمیشہ خوش رہے یہی خیال رہتا ہے  لیکن ایک بات اور بھی محبت میں کوئی زبردستی نہیں ہوتی اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہے کہ اگلا انسان بھی آپ سے اتنی محبت کرے .کیوں کے یہ تو دل کا دل سے جڑنا ہوتا ہے .



انسان کو ایک بار زندگی میں حقیقی محبت لازمی کرنی چاہیے بہت فائدہ ہوتا ہے اس سے بھی . انسان کو سنوار دیتی ہے نکھار دیتی ہے . لیکن اس میں ہوس نہیں ہونی چاہیے . پھر وہ محبت نہیں ہو گی اس کا مطلب کچھ اور ہی بن جاتا ہے . مانے کبھی کسی سے محبت نہیں کی پر کوسش کرتا ہوں مجہے کسی سے محبت ہو میں محسوس کرنا چاہتا ہوں اس محبت کو وہ بھی پوری طرح .




About the author

160