چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی وجہ حکومت یا لونگ مارچ ؟؟

Posted on at


ہمارے ملک میں جو پچھلے کچھ دنوں سے سیاسی بحران چل رہا ہے جس میں عمران خان اور قادری کا سب سے بڑا ہاتھ ہے . وہ کہتے تو یہ ہیں کہ اس سے وہ عوام کی بھلائی کروانا چاھتے ہیں لیکن ایک بات تو تہ ہے کہ اس سے کسی کا فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن اس سے نقصان تو بہت ہو رہا ہے اور آگے بھی ہو گا. کیوں کے ان ہی کچھ دنوں میں ملک کی معیشیت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور آگے پتا نہیں ابھی کتنا ہونا ہے



اسی کے ساتھ ہی ایک تازہ ترین خبر یہ بھی ہے کہ چین کے صدر کا پاکستان میں ایک دورہ تھا جو کے اسی مہینے ہونا تھا . لیکن وہ نہیں ہو سکا انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا اب اس کی وجہ کیا ہے ؟ حکومت یا پھر یہ لونگ مارچ جو کے اگست کے مہینے سے شروع ہے . لونگ مارچ والوں کا کہنا یہ ہے کہ یہ سب حکومت کی نہ اہلی ہے جب کے چین کے صدر کا کہنا یہ ہے کہ اسلام آباد میں جو سب ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ان کی ٹیم نے جو کے پاکستان میں سیکورٹی چیک کرنے کے گرز سسے مجود تھی اس نے انھیں اس دورے سے روکا ہے اب اس میں غلطی کسی کی بھی ہو لیکن نقصان تو عوام کا ہی ہوا نہ



کیوں کے پاک چین دوستی کے ناتے ہمارے اربوں کے پراجیکٹ تھے جو کے اس مہینے فائنل ہونے تھے . اگر وہ کامیاب ہو جاتے تو ملک بہت سے بحرانوں سے بچ جاتا لیکن ایسا نہیں ہو سکا . کیوں کہ ہمارے کچھ خیر خواہ جو ہیں جو یہ چاھتے ہیں کے عوام کی بھلائی ہو کیا وہ یہ سب چاھتے ہیں ؟ ایسی بھلائی ؟ ان سب سے ہٹ کر اگر وہ پاکستان کے بجے انڈیا یا کسی اور ملک کا دورہ کرتے ہیں تو ہماری کتنی انسلٹ ہو گی اس کا اندازہ ووہی کر سکتا ہے جس میں کچھ غیرت موجود ہو




About the author

160