ہمارا تعلیمی نظام

Posted on at


تعلیم ہر انسان کے لئے ضروری ہے. چاہے وہ کوئی مرد ہو یا عورت تعلیم سب کے لئے ہی ایک جسی ہے سب کے لئے ایک جتنی ضروری اور لازم ہے . ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے


      کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو .



لیکن آج میں بات کرنے جا رہا ہوں ہمارے تعلیمی نظام کی جو کہ بہت ہی ناقص ہے جس کی ایک بڑھی وجہ ہے ہمارے سسٹم کی ہماری گورنمنٹ کی اور اس کہ ساتھ ہمارے آج کے سٹوڈنٹ کی بھی جو تعلیم سے زیادہ دوسری چیزوں کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں


   ہمارا تعلیمی نظام ان ہاتھوں میں چلا گیا ہے جو اس قابل نہیں کے اس نظام کو چلا سکیں . ہمارے گورنمنٹ سیکٹرز میں اساتذہ اپنا فرض پورا نہیں کرتے اور ہمارے پرائیویٹ ادارے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اور ان سب کے درمیان نقصان ہو رہا ہے ہمارے معصوم بچوں کا جو مستقبل میں قوم کا سہارا ہوتے ہیں .



کسی بھی قوم کی ترقی کی وجہ ہوتی ہے وہاں کا تعلیمی نظام جتنا  اچھا ہو گا وہاں کے لوگ اتنا پڑھے لکھے ہوں گے وہاں اتنی غربت کم ہو گی وہاں کی عوام میں اتنا شعور زیادہ ہو گا .



لیکن ان سب باتوں کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام بھی اتنا ہی اچھا ہونا چاہیے. اور ان سب میں ایک بات یہ بھی لازم ہونی چاہیے کے تعلیم سب کے لئے ایک جسی ہونی چاہے وہ ایک غریب کا بچہ ہو یا کسی امیر کا .



About the author

160