فرشتہ فروغ گیاکومو کرسٹی کے ھمراہ۔۔۔متعلم ٹریولر۔۔اور افغانستان اور وسطی ایشیاء پر لکھتے ہیں۔

Posted on at

This post is also available in:

گیاکومو کرسٹی فزیکل ایجوکیسن کے ھید ٹیچر ھیں۔اور ایچ ایس سٹوڈنٹس کیلۓ ایک سند یافتہ ٹرینر اور کوچ ہیں۔ذیال میں وسطی اور جنوبی  ایشیاء اور افغانستان کے بارے میں ان کا ایک انٹرویو ھے۔۔

فلم اینکس۔مہربانی کر کے ہمیں اپنے اور اپنے بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیے؟

گیا کومو کرسٹی۔میں اینکس پریس کیلۓ ایک لکھاری ھوں اور میرے زیادہ تر عنوانات دنیا میں خواتین کے حقوق سے متعلق ھیں۔میں بہت زیادہ سفر کرتا ھوں جسمیں امریکا کی ریاستیں،ایشیاء،،افریقہ۔اور یورپ  میں اور خاص طور پر ان ممالک میں جہاں عورتوں کو دوسرے درجہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے۔ اور انکو وہاں پر اپنے بہت بنیادی حقوق سے بھی دور رکھا جاتا ھے۔زیادہ تر وہ جگہیں جہاں میں گیا تھا اب  وہاں جنگ ھے۔یمن ،،شام ،کشمیراور حالیہ حالت کی وجہ سے مصر ،گوئیٹے مالا،ایلسواڈور،،نیکارگوا،،پیرو،،بولیویا،،ویت نام،،کموڈیا،لاؤس،ماینمار۔۔تبت،کواکا سوس،،کیوبا۔یہ سب متاثر ہیں۔ اور اب سب  اپنی پہچان اور سمت کی تلاش میں ہیں۔ 

اور ایسے ہی ممالک میں خواتین کو  بہت دبا کر رکھا جاتا ہے۔جہاں پر رسم ورواج کی بندشوں کی وجہ سے ان کو مردوں کے مقابل کم مواقع دیۓ جاتے ہیں۔میرے ایک سکول میں کام کی وجہ سے جسمیں میں معذور بچوں کو پڑھاتا ہوں۔میں  نے یہ سیکھ لیا کہ کیسے ان کو دنیا میں  درپیش آنیوالے مسائیل اور مصائب  کا کیسے سامنا کرایا جاۓ۔۔اور فٹنس میں میرے کا م کی وجہ سے میرے شاگرد مختلف بیک گراؤنڈز سے ہیں۔ میں نے یہ سیکھ لیا کہ میں انکی کیسے حوصلہ افزائی کروں تا  کہ وہ اپنے مقاصد کو پا سکیں۔۔اور اب میں سوشل میڈیا کے مہیا کردہ اس نظام سے خواتین کی تقویت کیلۓ کام کر رھا ھوں۔ایک ایسے معاشرے کیلۓ جسمیں خواتین ایک رول ماڈل اور رھبر ہوں۔

فلم اینکس ۔۔۔آپ وومنز اینکس اور اسکی فلاسفی کے بارے میں کیا خیالرکھتے ہیں۔؟

گیا کومو کرسٹی۔۔یہ تمام دنیا کی خواتین کیلۓ ایک بہت بڑی بات ھے نہ صرف پروفیشنلی بلکہ سماجی طور پر بھی۔۔میں سمجھتا ھوں کہ اس سے ان کو اپنی آواز دنیا کو سنانے کیلۓ ایک اور اچھا راستہ ملا ھے۔۔ایک ایس دنیا میں جہاں اب بھی خواتین کو انکے بنیادی حقوق سے دور رکھا جاتا ھے۔وومنز اینکس ایک ایسا اوزار مہیاکرتا ھے جسکے زریعے وہ اس کو ختم کر سکتے ہیں اور خواتین اپنے حق کیلۓ لڑ سکتی ہیں۔

فلم اینکس۔۔کیسے وومنز اینکس فاؤنڈیشن ۔۔معاشی خود مختاری اور سماجی میڈیا ترقی پذیر ممالک جیسے افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیا پر اثر انداز ھو گا۔

گیاکومو کرسٹی:،۔۔بہت ھی اچھے طریقے سے اثر انداز ھوں گے۔رسم ورواج کو ختم کرنا بہت سخت کام ھے۔مگر  ناممکن نہیں۔ھر عورت کو بھی ایسے ہی مواقع ملنے چاھیئیں جو مردوں کو ملتے ہیں۔پروفیشنلی ،،معاشی اور سماجی طور پر۔۔تعلیم ان کو ایک بنیاد فراھم کرتی ھے جسکی بنیاد پر آگے ان کے ستقبل کا دارومدار ھوتا ھے۔معاشی طور پر خود مختار ھونے سے وہ ایک ایسے مقام پر آ جائیں گی جہاں پر کوئی انکےاوپر اپنے فیسلہ منوا نہیں سکے گا اور سماجی میڈیا  ان کو ایک ایسا اوزار مہیا کرتا ھے جسکے زریعے وہ جو چاھیں گی پا سکیں گی۔

فلم اینکس۔آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ سماجی میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے زریعے خواتین کو پروموٹ کیوں کیا جاۓ ترقی پذیر ممالک میں؟۔

گیا کومو کرسٹی ۔۔۔کیوں کہ انہیں دو  میں ان کو بہت زیادہ دبا کر رکھا جاتا ھے۔۔اور یہی وہ جگہ ہیں جہاں ان کی  سب کے سامنے سر عام آمد بہت خطرناک ہوتی ہے۔سماجی اور ڈیجیٹل میڈیا کی مدد سے وہ یہ کام بھت کم خطرے میں کر سکتی ہیں اور اپنی سوچ کو پرواان چڑھا سکتی ہیں۔۔۔

 



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160