حضرت اسحاق

Posted on at


حضرت اسحاق

الله تعالیٰ نے انسانی شکل میں فرشتوں کو حضرت لوط کے پاس بھجا تو وہ خوشخبری دینے حضرت ابراہیم کے پاس اے،  اور ان کو ایک بیٹے کے خوشخبری دی، اس وقت حضرت ابراہیم کے عمر ١٠٠ سال اور حضرت سارہ (حضرت ابراہیم کی دوسری بیوی تھیں) کی عمر ٩٠ سال تھی، یہ خوشخبری سن کر حضرت سارہ ہنس پڑھیں کہ اس عمر میں ہمارے ہاں بچہ کیسے ہو سکتا ہے. اسی وجہ سے اس بچے کا نام اسحاق رکھا گیا, جس کا مطلب ہے ہنستا ہوا
یا ہنستا ہے،
 
آپ جس  جگہ پیدا ہوے اس کا نام کنعان ہے. آپ کی پہلی شادی ٤٠ سال کی عمر میں ہوئی آپ کی زوجہ محترمہ کا نام رفقہ تھا.

آپ فلسطین کی وادی جبرون میں رہا کرتے تھے جہاں آپ کے والد حضرت ابراہیم رہا کرتے تھے.
آپ نے ہدایت اور تبلیغ کے لیے ملک شام کا رخ کیا اور وہاں دعوت و تبلیغ کی.

قرآن پاک میں حضرت اسحاق کو غلام اورعلیم  کے نام سے یاد کیا گیا ہے ، علیم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب صاحب علم یا سمجھدار آدمی کے ہیں.

آپ کو پیغمبروں میں بہت اہمیت حاصل ہے وہ اس لیے کہ آپ کے والد حضرت ابراہیم نبی  تھے حضرت اسماعیل آپ کے بھائی وہ نبی ہو گزرے ہیں آپ کے بیٹے حضرت یعقوب بھی نبی تھے اور حضرت یعقوب کے بیٹے حضرت اسحاق کے پوتے حضرت یوسف بھی نبی تھے اور ان کے بعد بنی اسرائیل میں جتنے بھی نبی اے وہ حضرت اسحاق کی اولاد میں سے تھے.

نبی کریم حضرت محمّد حضرت اسحاق کے بھائی حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے تھے


.




 


آپ کی قبر مبارک مسجد ابراہیمی کے نیچے بنے ہوے ایک غار میں ہے جو کے اسرائیل کے شہر الخلیل میں ہے


.





About the author

160