ٹرانسمیشن لائنز

Posted on at


ٹرانسمیشن لائنز



بجلی پیدا کرنے کے بعد بجلی کو گھروں اور فیکٹریوں تک ٹرانسمیشن لائنز سے گزار کر لایا جاتا ہے۔ٹرانسمیشن لائنز کی تین اقسام ہیں جن کی تفصیل درج زیل ہے۔ کیوں کہ جنریٹنگ سٹیشن اکژ ابادی سے بہت دور ہوتے ہیں اور ان کو آبادی تک بغیر لاسسز کے پنچانے کے لئے  ان کو ٹرا سفارمر کی مدد سےہائے ولتیج میں کنورٹ کر کے آبادی تک لانے کے لیئے ٹرانسمیشن لائنز کی ضرورت پڑتی ہے۔



ہائی ٹرانسمیشن لائنز


اس لائنز میں ولٹیج ۲۲۰ کے وی سے کم رکھے جاتے ہیں یعنی ہائی ٹرانسمیشن لائنز میں ولٹیج کی مقدار تقریبا ٦۲ کے وی سے لے کر ١٦٦ کے وی تک رکھی جاتی ہے جنریٹنگ سٹیشن پر بجلی پیدا کرنے کے بعد ٹرانسفارمر کے زریعے ولٹیجیز کو سٹیپ اپ کیا جاتا ہے سٹیپ اپ کرنے کے بعد ہ ٹرانسمیشن لا ئنز کے زریعے استعمل کرنے والی جگہ تک لایا جاتا ہے



اکسٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز


ان لائنز میں ولٹیج ۲۲۰ کے وی سے زاہد اور ۵۰۰ کے وی سے کم رکھے جاتے ہیں یعنی اکسٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز میں ولٹیجیز کی مقدار تقتیبا ١٦٦ کے وی سے لے کر ۵۰۰ کے وی تک ہوتی ہے اس میں ہائی ٹرانسمیشن لائنز سے زیادہ ولڑیجیز ہوتے ہیں جب جنریٹنگ سٹیشن بہت دور ہو تو ولٹیجیز کو اکسٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔



الٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز


الٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز میں ولٹیج ہائی ٹرانسمیشن لائنز اور اکسٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز سے زیادہ رکھے جاتے ہیں یعنی اس میں ۵۰۰ سے زاہد ولتیج ہو تے ہیں۔ الٹرا ہائی ٹرانسمیشن لائنز میں ولٹیجیز کی مقدار ۵۰۰ کے وی سے لے کر  ۷٦۰ کے وی تک یا اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے جب جنریٹنگ سٹیشن بہت بہت دور ہو تو ولٹیجز کو الٹرا ہائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔


 



About the author

160