پانی انسانی زندگی کا اہم جز پہلا حصہ

Posted on at


انسانی زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کے زندہ رہنے میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ۔ اسلئے آج میں نے ایسی چیز کے اوپر لکھنے کا سوچا ہے جو انسانی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتی ہے ۔



پانی ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا ۔ انسان کا پانی کے ساتھ بہت ہی گہرا رشتہ ہے ۔ دنیا میں پانی کا سب سی بڑا کنواں سعودی عرب میں ہے اور یہ سب سی پرانا ہے ۔ انسان جب شروع شروع میں اس دنیا میں آیا تو ایک بچہ جس کا نام اسمعیل تھا ۔ اس نے پیاس سے اپنی ایڑیاں زمین کے ساتھ رگڑیں تو وہاں سے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا ۔ جو آج آب زم زم کے نام سی جانا جاتا ہے ۔ اس بچے کی عمر اس وقت صرف چند دن تھی ۔ یہ بچہ الله کا نبی تھا ۔ جس کا پورا نام حضرت اسماعیل تھا ۔ دنیا پر پانی کے بہت سی بڑے ذخیرے ہیں ۔ لیکن وہ کچھ عرصے بعد خشک ہو گَئے ۔ لیکن آب زم زم کا کنواں جیسا پہلے دن تھا ویسے ہی آج بھی موجود ہے ۔ یہ پانی کا کنواں مسلمانوں کیلئے خاص مقام رکھتا تھا اور مسلمان اس کے پانی کو مقدس سمجھتے ہیں ۔ عام پانی اور آب زم زم کے پانی میں مسلمان ایسے فرق رکھتے ہیں کہ وہ آب زم زم کے پانی کو کھڑے ہو کر پیتے ہیں جب کہ عام پانی کو بیٹھ کر پیتے ہیں ۔



 یھاں تک تو میں نے آپ کو پانی کی تھوڑی سی تاریخ بتائی ہے ۔ اب میں آپ کو پانی کی اہمیت بتاتا ہوں ۔ انسان کچھ کھاۓ بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے ۔ لیکن پئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ انسان صرف پانی پیتا ہی نہیں ہے ۔ بلکہ دوسری وہ چیزیں جن کا انسانوں کی ساتھ تعلق ہے ۔ تو ایسی بہت سی چیزوں کیلئے پانی بہت ضروری ہتا ہے ۔ مثال کی طور پر انسان پھل اور سبزیاں کھاتا ہے ۔ تو ان کو اگانے کیلئے بھی پانی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اگر ہم شروع میں سبزی کو اگانے کیلئے اس کے بیج کو زمین میں بو دیں اور اس کو پانی دینا شروع کر دیں ۔ تو کچھ عرصے کی بعد سبزی آہستہ آہستہ اگنا شروع ہو جاۓ گی ۔ اب جب سبزی آدھی تیار ہو جاۓ اور ہم اس کو پانی دینا بند کر دیں ۔ تو یہ سبزی کی فصل مکمل طور پر تیار نہیں ہو گی اور کمزور ہو کر خراب ہو جاۓ گی ۔ اسطرح یہ فصل انسان کے استعمال کی قابل نہیں رہے گی ۔ اس بات سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے کھانے کی چیزوں یا سبزیوں کو اگانے کیلئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔


 


مہربانی کر کے مجھے ٹویٹر پر فالو کریں آپکی سپورٹ کا بہت بہت شکریہ


https://twitter.com/AmirAnnex



About the author

160