دہی حصہ دوئم

Posted on at


دہی سے مشہور مشروب لسی بھی تیار کی جاتی ہے جو کہ گرمیوں کا مشہور مشروب ہے۔ گرمیوں میں یہ بکثرت اور ہر گھرانے میں پی جاتی ہے۔


 



 


لسی تیار کرنے کا طریقہ؛


لسی دو طریقوں سے تیار کی جاتی ہے ایک طریقے میں دہی میں دودھ، چینی ڈال کر اس کو بلنڈر میں بلینڈ کر لیا جاتا ہے اور دوسرے طریقے دہی میں دودھ، پانی اور چینی ڈال کے تیار کی جاتی ہے۔ پہلے طریقے سے تیار کی گئی لسی کافی سکیل ہوتی ہے اور دیر ہضم بھی۔ بعض لوگ لسی میں نمک ڈالنا بھی پسند کرتے ہیں۔ بعض لوگ لسی میں کھوئے کے پیڑے ڈال کے کر بھی پیتے ہیں اس سے یہ بہت لذیز ہوتی ہے۔ کچھ لوگ لسی سوڈا بھی بنا کے پیتے ہیں لسی تیار کر کے اس میں سوڈے کی بوتل ڈال دی جاتی ہے یہ بھی مزیدار ہوتا ہے۔ لسی پی کے کافی نیند آتی ہے اور اگر انسان سو جائے تو جسم پے کافی موٹاپا طاری ہوتا ہے۔ دبلے لوگوں کے لیے اس کا استعمال بہت اچھا ہے۔ لسی گرمیوں میں پیاس کو تسکین بخشتی ہے۔


 



 


دہی سے مکھن بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ پھر اس مکھن سے دیسی گھی بھی تیار کیا جاتا ہے۔ دیہات میں لوگ روزانہ لسی تیار کرتے ہیں ان کے روز مرہ کے کاموں میں یہ کام بھی شامل ہوتا ہے۔ وہ روزانہ مکھن تیار کرتے ہیں اور روزانہ تازہ مکھن کھاتے ہیں اور لسی بھی پیتے ہیں جس سے ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔


 



 


دیہات میں جب رات کو کچھ لسی بچ جاتی ہے تو وہ لوگ اس لسی کو جانوروں کو ڈال دیتے ہیں جس سے جانور کافی صحت مند اور موٹا ہوتا ہے۔



About the author

160