کیلوریز کا دھیان رکھئے

Posted on at


اگر ہمیں معلوم ہو کہ جو کچھ کھانے کے لئے ہمارے آگے رکھا ہے ، اس میں کون سی چیز کے کیا خواص ہیں اور کس میں کتنی کیلوریز ہیں تو ہمیں اپنے لئے مفید اور صحت بخش اشیاء منتخب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کیلوریز در حقیقت اس توانائی کا پیمانہ ہیں جو ہمیں کسی بھی کھانے سے میسر آتی ہے ۔ اگر ہم محنت اور ورزش کے ذریعے اس توانائی کو استعمال نہیں کے پاتے تو وہ چربی کی صورت میں ہمارے جسم میں جمع ہونے لگتی ہے ۔ وہ خوراک جسم اور صحت کے لئے سب سے موزوں ہوتی ہے جس میں کیلوریز تو بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن غذائیت بہت کم ہوتی ہے۔

مثلا آپ کو بازار میں شاپنگ کے دوران بھوک لگی تو آپ نے کوئی اسنیک یا فاسٹ فوڈ آئٹم کھا لیا اس کے مقابلہ میں اوسط سائزکا ایک کیلا بھی آپ کے لئے عمدہ اسنیک ثابت ہو سکتا تھا جس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں ایک سو کیلوریز کا اضافہ کرتا ہے اور بھوک کا احساس بھی کم کردیتا ہے جبکہ ٹماٹر ،چیز اور مایونیز وغیرہ سے تیار کردہ ایک سینڈوچ چھ کیلوں پر بھاری ہے۔ اگر اس سینڈوچ کی فراہم کردہ توانائی آپ نے استعمال نہیں کی تو وہ چربی کی تہہ کی صورت میں آپ کے جسم میں جم جائے گی۔

آفس میں کام کرنے والی ایک عام عورت کو ایک دن میں تقریبا 1940 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے اس کا وزن ایک صحتمندانہ سطح پر رہ سکتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں دفترہی میں یا کسی اور ایسی جگہ پر کام کرنے والے مرد کو ایک دن میں تقریبا 2400 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اسے زیادہ بھاگ دوڑنہ کرنی پڑتی ہو تاہم یہ عمومی سے اعداد و شمار ہیں ۔ ان میں سے کمی بیشی ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ دراز قد لوگوں کو زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

اگر آپ ایک ہفتہ میں آدھا کلو وزن کم کرنا چاتے ہیں تو آپ کو روزانہ اپنی خوراک میں سے 500 کیلوریز کم کرنا ہو گی ۔ پینے کی چیزوں میں سادہ پانی سب سے بہتر ہے کیونکہ اس میں کیلوریز صفر ہوتی ہیں ۔ وزن کم کرنے کا سب سے موثر طریقہ یہی ہے کہ آپ ایسی خوراک استعمال کریں جس مٰں کیلوریز کم سے ک ہوں یا پھر آپ فاضل کیلوریز کو تحلیل کرنے کے لئے ورزش کریں ۔ کچھ دوائیں بھی اس ضمن میں مفید ہوتی ہیں لیکن ان کے انتخاب کا مسئلہ خاصا پیچیدہ ہوتا ہے ۔

                                            



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160