چربی والی غذائیں

Posted on at


متوازن غذاانسان کو صحت مند رکھنے کے لیئے لازمی جزو ہے۔ لیکن اگر خوراک غیر متوازن ہو جاۓ تو پھر یہ انسان کو صحت بخشنے کے بجاۓ بیماریوں کا سبب بن جاتی ہے۔ اگرچہ اب تک غیر متوازن اور غیر صحت بخش غذا کے استعمال سے مختلف بیماریوں کے لاحق ہو جانے کو طبی ماہرین تسلیم کر چکے ہیں۔ اگر غذا میں چربی کی مقدار بہت زیادہ ہو تو یہ دیگر مہلک امراض کے ساتھ ساتھ انسان کی یاداشت بھی متاثر کر سکتی ہے۔ زیادی چربی والی غذائیں کھانے سے نہ صرف یاداشت متاثر ہوتی ہے۔عمر کے آخری حصے میں وہ شخص اپنی یاداشت سے بھی پوری طرح محروم ہو سکتا ہے اور ان سب کی بنیادی وجہ زیادہ چربی والی غذاوؤں کا بے تحاشہ استعمال ہے۔

جن مردوں اور عورتوں کے خون میں ہوموکاسٹائین کی مقدار زیادہ ہو گی اسی طرح انکی یاداشت بھی کمزور ہو گی۔ امراض قلب غیر صحت مند اور غیر متوازن خوراک کھانے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ لہذا اگر ہم دل کے امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمارے لیئے ضروری ہے کہ صحت مند اور متوازن غذا کے ساتھ ساتھ سادہ خوراک کے استعمال کی عادت ڈالیں۔ ہمیں زندہ رہنے کے لیئے کھانا کھانا چاہیئے۔کھانے کے لیئے زندہ نہیں رہنا چاہیئے۔

اگر ہم امراض قلب کے خطرے کو لاحق ہونے سے پہلے ہی ختم کر دینا چاہتے ہیں تو پھر اپنی غذا میں سے ان چیزوں کو ہمیں علیحدہ کرنا ہو گا جن میں چربی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اتنی زیادہ کہ وہ ہماری جسمانی ضرورت پوری کرنے کے بعد بھی فاضل بچتی ہے۔ اور پھر یہ خون کا حصہ بن کر ہمیں طویل مدت کے مہلک امراض کا شکار بنا دیتی ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160